راولپنڈی:30 ہزار نجی تعلیمی ادارے مکمل ختم مالی، مشکلات سے دو چار:حکومت آسان اقساط پرقرض دے کران کوبچالے ،اطلاعات کے مطابق کورونا وباءمیں طویل بندش 30 ہزار نجی تعلیمی ادارے مکمل ختم مالی، مشکلات سے دو چار مزید ادارے ختم ہو سکتے ہیں، چیئرمین NCOC وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر تعلیم شفقت محمود بلا سود آسان شرائط پر قرض فراہمی کا وعدہ پورا کریں
ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ الیاس کیانی نے مرکزی نائب صدر رانا سہیل احمد کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل صدر راولپنڈی عرفان مظفر کیانی،جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی افتخار محمود چوہدری،اسرار شاہ، اسد کیانی، انیس اقبال، عمران درانی، عمیر اعوان چوہدری یاسر، سر شاہد و دیگر موجود تھے
راجہ الیاس نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور غلط حکمتِ عملی شعبہ تعلیم کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے تعلیمی اداروں کی طویل بندش سے آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد دن بدن اصافہ ہو رہا ہے لاکھوں اساتذہ بےروزگار ہو چکے کروڑوں سکولوں سے باہر ہیں حکومت شعبہ تعلیم کو تباہی سے بچانے کے لیے فوری طور پر ٹھوس اقدامات کرے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کرے ملک بھر کے تمام شعہ جات کو بند اور سخت لاک ڈاؤن لگایا جاۓ
ان کا کہنا تھاکہ صرف تعلیمی ادارے بند کر کے کرونا وائرس کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا تعلیمی ادارے بند ہونے کے بعد کرونا وباء میں اصافہ ہوا تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز پر من وعن عمل کرنے اور آگاہی مہم چلا رہے تھے تعلیمی اداروں کی بندش حکومت کا غلط فیصلہ ہے فوری طور پر تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں،