تیس برس کے مسائل تیس ماہ میں ختم نہیں ہو سکتے،شبلی فراز
تیس برس کے مسائل تیس ماہ میں ختم نہیں ہو سکتے،شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو پورے ملک میں کہیں بھی پزیرائی نہیں ملی ہے لہذاٰ وہ احتجاجی مظاہرین کا سہارا لے رہی ہے تاہم اسے اس میدان میں بھی کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو گی، سرکاری ملازمین کے احتجاج پر وزیراعظم عمران خان نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ اسکا یہ مسئلہ فی اکفور حل کیا جائے، عنقریب دیر پریس کلب کا دورہ کرونگا اور آپ کیساتھ تفصیلی بات چیت کرونگا،
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دیر پریس کلب اور دیر یونین آف جرنلٹس اپر دیر کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد آ کر حلف اٹھایا ہے جس پر میں آپکا شکر گزار ہوں۔ دیر خیبر پختونخوا کا ایک خوبصورت ضلع ہے، امید ہے کہ تمام نو منتخب عہدیداران اپنے ادارے اور ممبران کی بہتری کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئَے خدمات سرانجام دینگے،
انھون نےدیر پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مخاطت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے مسائل کے حل کیلئے مجھ سے رابطے میں رہیں تاکہ ان مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جا سکیں۔ میری خواہش اور کوشش ہے کہ میں جلد دیر پریس کلب کا دورہ کروں اور آپ سے بالمشافہ ملاقات کروں، پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے پر پی ڈی ایم قیادت سخت مایوسی کا شکار ہے اور اب وہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرین کے ساتھ ملکر ان کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمیں کی تنخواہوں کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ ان کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے اور اس حوالے سے پرویز خٹک، حفیظ پاشا اور شیخ رشید پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو جلد پریس کانفرنس کرکے خوشخبری دینگے، تین برس کے مسائل تیس ماہ میں ختم نہیں ہو سکتے تاہم وزیراعظم عمران خان نے اپنی شبانہ روز محنت سے پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کر دیا ہے۔
قبل ازیں این پی سی کے سیکرٹری انور رضا نے دیر پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کیلئے نیشنل پریس کلب آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دیر پریس کلب کے تیس کے قریب ممبران ہیں اور اسکے صدر حضرت حسین منتخب ہوئے ہیں، دیر پریس کلب دہشتگردی کے دور سے لیکر آج تک سرجاری سرپرستی سے محروم ہے، بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے دیر پریس کلب اور اپردیر یونین آف جرنلٹس کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں حضرت حسین صدر، احمد الحق ملیزئی نائب صدر، قدیم خان جنرل سیکرٹری، یار زمان خان فنانس سیکرٹری اور ملک کفایت اللہ جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں جبکہ اپر دیر یونین آف جرنلٹس کی جانب سے سید زاہد جاں، مظہر الدین، ممتاز خان اور رحیم اللہ بھی حلف اٹحانے والوں میں شامل تھے، آخر میں دیر پریس کلب کی جانب سے وفقی وزیر اطلاعات شبلی فراز ، صدر این پی سی شکیل انجم اور سیکرٹری انور رضا کو روایتی ٹوپیاں پیش کی گئیں۔