0
79

پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما راؤ سعد اجمل کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا،انہیں نہ صرف عوام بلکہ تحریک انصاف کے اپنے ایم این ایز نے بھی حکومت پر عدم اعتماد ظاہر کر دیا ہے وہ وقت دور نہیں جب ووٹ چور حکومت کا خاتمہ ہو گا ۔

اور عوامی ووٹوں سے منتخب حکومت عوامی مسائل حل کرے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن ” ووٹ کو عزت دو "کے نعرہ نے ہی ملک میں حقیقی اور مثبت تبدیلی آسکتی ہے مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچی ہوئی معاشی دگر گوں صورتحال سے نجات دلا سکتی ہے،

ان شاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہو گی اور ایک مرتبہ پھر پاکستان معاشی بہتری کی جانب گامزن ہو گا۔

اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

Leave a reply