ڈسکہ (باغی ٹی وی) ڈسکہ میں بھکاری خواتین کی بھر مار،مساجداور بازاروں میں ڈیرے،نوجوان بھکارنیں لوگوں کو دعوت گناہ دینے لگیں ٹولیوں کی شکلوں میں بھکاری خواتین و بچے ہر آنے جانے والے کو پریشان کرنے میں مصروف اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ اور گردو نواح میں بھکاری مرد و خواتین اور بچوں نے ڈیر ے ڈال لیئے ان بھکاریوں نے شہریوں کو تنگ کرنا وطیرہ بنا لیا ہے، ٹولیوں کی شکل میں بھکاری خواتین اور بچیاں بازاروں میں دکانداروں اور گاہک خواتین کو تنگ کرتیں اور بھکارنیں گاہک خواتین کے پرس اور اڑالیتیں جبکہ نوجوان بھکارنیں سر شام بازروں اور شارع عام پر لوگوں کودعوت گناہ دینے میں مصروف ہیں مساجد کے باہر اور خاص طور نماز جمعہ کے وقت درجنوں بھکارنیں اور بچے بھین مانگتے اور ان کے شور شرابے سے نمازیوں کی نماز میں خلل پڑنے سے نمازی بھی پریشان ہیں شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز احمد سے مطالبہ کیا کہ ان بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ان کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیئے جائیں

Leave a reply