ڈسکہ (باغی ٹی وی)ڈسکہ کی عوام کا تبدیلی سرکار کو سلام مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا .آٹا نایاب چینی 100 روپے فی کلو جب کہ گھی 250 سے بھی تجاوز کر گیا مافیا بے لگام ضلعی انتظامیہ نے چپ کا روزہ رکھ لیا شہری تبدیلی سرکار کو پیٹنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق ریاست مدینہ کی دعویدار تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈسکہ اور اس کے گردونواح میں بھی مرغی کا گوشت 400 سے 450 فی کلو چینی 100 روپے گھی 250 کوکنگ آئل 300 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا عوام کے ہوش اُڑ گئے جبکہ آٹا معمول کے مطابق ویسے ہی نایاب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے آٹے کی وافر مقدار میں فروخت نہ ہونے کے باعث شہری بلیک میں مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی تبدیلی کے باوجود شہری دن بدن مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تبدیلی سرکار کو عوام کی ذرا فکر نہیں

Shares: