چونیاں : 34 ویں سالانہ محفل میلادالنبی اور نعت خوانی ، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) 34 ویں سالانہ محفل میلادالنبی اور نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔محفل نعت میں ثناہ خوان رسول نے ترنم میں حضور کی شان بیان کر کے سماع باندھ دیا محفل میلاد میں آستانہ عالیہ خانوں ہارنی شریف کے سجادہ نشین پیر سید زین العابدین نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا، محفل کے اختتام پر دو خوش نصیبوں میں قرعہ اندازی کے زریعے عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے تفصیلات کے مطابق چونیاں کمیٹی باغ میں عاشقان رسول نے 34 ویں سالانہ محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی، محفل میلاد میں مہمان خصوصی آستانہ عالیہ خانوں ہارنی شریف نے شرکت کی، نقابت کے فرائض محمد ریاض چشتی نے سر انجام دئیے اور پاکستان کے معروف نعت خواں حضرات نے ترنم کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ثناہ خوانی کر کے محفل میں سماع باندھ دیا۔ گوہر نظامی، امیر حمزہ غوری، حافظ محمد احسان، حاجی شوکت مدنی، فیض الرسول، سجاد بشیر چشتی اور مہمان نعت خواں لاہور سے آئے ہاشمی برادران حضور کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیئے، حاضرین نے بھی پیارے نبی کی شان بیان کرنے پر نعت خواں حضرات کو خوب داد دی۔اور عشق رسول میں محو ہو کر نعرہ رسالت لگاتے رہے۔انوار و برکات کی اس محفل کا سماع دیدنی تھا۔محفل کے پنڈال اور اسٹیج کو خوبصورت برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایا گیا تھا ۔ آخر میں انتظامیہ کی طرف سے حاضرین میں سے دو خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹ بھی دئیے گئے ملکی سالمیت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Leave a reply