وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر داتا دربار ہسپتال کے انتظامی اختیارات محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔ہسپتال کے انتظامی اختیارات کی محکمہ صحت کو منتقلی کا فیصلہ گزشتہ رات ہسپتال کے دورے کے بعد کابینہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔جس کامقصد ہسپتال کی حالت زار میں بہتری اور شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہے۔سموگ پر کنٹرول کے لیے 35کڑوڑ روپے کی لاگت سے مصنوعی بارشوں کے انتظامات کی خبر درست نہیں ہے۔ نہ ہی محکمہ خزانہ کو ایسی کوئی سمری بھیجوائی گئی ہے۔سموگ کی بڑی وجہ دھواں ہے۔ دھوئیں پر کنٹرول کے لیے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت طلبہ اور سرکاری ملازمین کو امدادی قیمتوں پر الیکٹرک موٹر سائیکلیں مہیا کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے داتا دربار ہسپتال میں وزیر اوقاف اظفر علی ناصر اور وزیر برائے پرائمری ہیلتھ ڈاکٹرجمال ناصر کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے سموگ پر کنٹرول کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے جو مصنوعی بارشوں کے لیے نسبتاً ایک کم خرچ ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں چند مقامات پر مصنوعی بارش کی تیاری کی جا رہی ہے۔ تاہم اس کے لیے آسمان پر قدرتی بادلوں کی موجودگی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کلاوڈ سیڈنگ میں مصنوعی بارش کے لیے بادلوں پر ایک مخصوص سالڈ کا چھڑکاؤ کیا جاتاہے۔ سالڈ کے چھڑکاؤ کے لیے جو جہاز استعمال لایا جانا تھا اسے چالو کیا جا رہا ہے. جہاز کی بحالی تک مصنوعی بارشوں کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ ممکن نہیں۔ مزید برآں کلاؤڈ سیڈنگ کیونکہ بادلوں سے مشروط ہے اس لیے مصنوعی بارش کے لیے حتمی طور پر کسی تاریخ کا تعین بھی ممکن نہیں۔ وزیر اوقاف اظفر علی ناصر نے داتا دربار ہسپتال کی محکمہ پرائمری ہیلتھ کو منتقلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ ہسپتال 1961 میں قائم کیا گیا تھا۔آج 64 سال گزر جانے کے بعد بھی یہاں مقامی لوگوں کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں۔
وزیر برائے پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے ہسپتال کے انتظامی ڈھانچے کی اصلاح کے لیے وزیراعلی پنجاب کے محکمہ صحت پر اعتماد پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ اس سے قبل طیب اردگان ٹرسٹ کے زیر اہتمام پانچ ہسپتالوں سمیت شہر کے سات سے زائد ہسپتالوں کا انتظام سنبھال چکا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہمیں اگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو وہ ڈاکٹرز کی محنت اور نیک نیتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کی بہتری کے لیے ہم پر اعتماد کیا ہے۔ہم انشائاللہ ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے
نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی
سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے
آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم
ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں
گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے