سموگ کا تدارک،ڈپٹی کمشنر کے تبادلے ،ہفتے میں چھٹی،ورک فرام ہوم کا حکم

0
198
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ ،اسموگ سے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت ہوئی
لاہور ہائیکورٹ نے شیخو پورہ ،حافظ آباد گوجرانولہ کے ڈپٹی کمشنر کے تبادلوں کاحکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت سرکاری اسٹاف کے لیے الیکٹرانک موٹر سائیکل خریدے،سائیکلنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دیں ،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو توہین عدالت کے نوٹسزجاری کر رہا ہوں،ہفتے کو تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند کریں،

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حکومت کے پاس صرف یہ حل ہے کہ پورے پنجاب میں چھٹیاں کردیں؟کمشنر لاہور یہاں آکر باتیں کرتے ہیں مگر کارکردگی کچھ نہیں ہے، حالات خراب ہورہے ہیں مختلف علاقوں سے ویڈیوز آرہی ہیں، ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں،لاہور کے دل میں ٹائر جلا کر برا حال کیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی انوائرمنٹ کوفوری تبدیل کرنے کاحکم دے دیا،

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جھنگ، حافظ آباد، ننکانہ، خانیوال، بہاولنگر اور شیخوپورہ میں فضا بہت آلودہ ہے، کمشنر لاہور یہاں آکر بڑی باتیں کرتے ہیں مگر کام کچھ نہیں کیا، کمشنر لاہور مکمل طور پر اسموگ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے، ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سب کچھ بند کر دیا جاتا ہے، اگر پانچ منٹ ٹریفک بند ہو تو پورے شہر میں نظام درم برہم ہو جاتا ہے .وکیل ایل ڈی اے نے کہا ہم نے صرف 70 روز میں انڈرس پاس تعمیر کرایا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس پر تو آپ کو ستارہ امتیاز ملنا چاہیے، اس تعمیر کے بعد جو اسموگ آئے گی وہ پوری سردیاں ہم بھگتیں گے، آپ تو انڈر پاس بنانے میں ماہر ہوگئے ہیں لیکن باقی چیزوں کو بھی دیکھیں

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ 

فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

Leave a reply