پاکستان نیوی متاثرہ ہو سکتی ہے لیکن وہ اپیل کیسے دائر کر سکتی ہے؟ عدالت

0
42
لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

پاکستان نیوی متاثرہ ہو سکتی ہے لیکن وہ اپیل کیسے دائر کر سکتی ہے؟ عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسپیشل بنچ تشکیل دے دیا اسپیشل بنچ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے

نیوی سیلنگ کلب گرانے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ، وکیل پاکستان نیوی نے کہا کہ سنگل بینچ نے نیوی گالف کورس کو سیل کرنے کا فیصلہ دیا نیوی گالف کورس کے فیصلے میں اپیل کنندہ کو پارٹی نہیں بنایا گیا نہ ہی سنا گیا، جسٹس میان گل حسن اورنگزیب نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی متاثرہ ہو سکتی ہے لیکن وہ اپیل کیسے دائر کر سکتی ہے، ریاست سیکریٹری دفاع کے ذریعے اپیل دائر کر سکتی ہے، نیوی وزارت دفاع کے ماتحت ہے انکے ذریعے درخواست دائر کرنی چاہیے،

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک اپیل میں پاکستان نیوی کو فریق بنایا گیا ہے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر غلط فریق بنا دیا گیا ہے تو پھر بھی وہ براہ راست اپیل دائر نہیں کر سکتے،کیا اٹارنی جنرل آفس کے بغیر پاکستان نیوی اپیل دائر کر سکتی ہے؟

سیلنگ کلب گرانے کے فیصلے کیخلا ف درخواست کا معاملہ، نیوی کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپنی اپیل واپس لینے کی استدعا کر دی ،عدالت نے پاکستان نیوی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی

قبل ازیں سیلنگ کلب گرانے اور نیول فارمز کی اراضی تحویل میں لینے کے فیصلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے ، نیول گالف کورس کو سی ڈی اے کی تحویل میں دینے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،پاکستان نیوی نے2 انٹراکورٹ اپیلوں میں سنگل بینچ کے الگ الگ فیصلوں کو چیلنج کیا ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کے 7 اور 11 جنوری کے عدالتی فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نیوی سیلنگ کلب کو3ہفتوں میں گرانے کا حکم دیا تھا عدالت نے پاکستان نیول فارمز کے لیے جاری کیے گئے این او سی کو بھی غیر قانونی قرار دیا تھا ،عدالت نے نیول فارمز کی اراضی کو اتھارٹی کی تحویل میں دینے کا فیصلہ سنایا تھا پاکستان نیوی کی جانب سے انٹراکورٹ اپیلوں پر آج ہی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا راول جھیل کے قریب کمرشل بلڈنگ سیل کرنے کا حکم

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

پاکستان نیوی یا کسی ریاستی ادارے کا نام ریئل اسٹیٹ بزنس میں استعمال نہیں ہو سکتا، عدالت

Leave a reply