وزیر آئی ٹی امین الحق آئی ٹی پارک منصوبے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر برس پڑے

0
53
aminulhaq

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق آئی ٹی پارک منصوبے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر برس پڑے۔

کراچی میں وفاقی وزیر امین الحق نے آئی ٹی پارک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کا حکم ہے کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کو ریلیف دینا ہوگا، اسحاق ڈار سے کہتا ہوں کہ اپنے رویے میں تبدیلی لے کر آئیں۔

سید امین الحق نے کہا کہ وزیر خزانہ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں ، ہٹ دھرمی نہیں چلے گی، آپ وزیراعظم کی ہدایت پر عمل درآمد کریں، میں اگر وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرخزانہ نے ہماری وزارت کے تمام پروپوزل روکے ہوئے ہیں، 15دن پہلے زراعت کیلئے کام ہوئے لیکن میں کس طرح کمپنیوں کو بلاؤں گا؟ ۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران امین الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کا ویژن بھی ڈیجیٹل پاکستان ہے، 11منزلہ عمارت میں 8 بالائی اور 3 زیریں منازل تعمیر ہوں گی، عمارت میں ملکی و بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے دفاتر اور 20 ہزار آسامیاں پیدا ہوں گی۔

امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی پارک 6 ایکڑ کے رقبے پر محیط ہوگا، آئی ٹی پارک میں کلاس روم، ڈیجیٹل لائبریری اور دیگر چیزیں ہوں گی، اس منصوبے پر 42 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور یہ جون 2026 میں مکمل ہوگا لیکن ہماری کوشش ہے کہ وقت سے پہلے دسمبر 2025 تک آئی ٹی پارک منصوبہ مکمل کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کو ڈیجیٹل گیٹ وے بنانے اور ملکی معیشت میں آئی ٹی پارک اہم کردار ادا کرےگا، وہ اس موقع پر اسدعمر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ ان کی کوششیں بھی اس میں شامل تھیں۔

امین الحق نے کہا کہ پچھلے 3 سال میں ہم نے دیہی سندھ میں 70 کے لگ بھک پراجیکٹس شروع کئے، 16ارب روپے کی لاگت سے مزید منصوبےشروع کررہے ہیں، آج کے ڈیجیٹل دور میں ترقی کے لے کنیکٹی ویٹی (مواصلاتی رابطہ) لازمی ہے،سندھ میں کنیکٹی ویٹی کے لیے ہم نے 72 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
کارکن آج رات سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کریں گے:پرویزخٹک کا اعلان
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا
بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
ایک اور یوٹرن؛ پی ٹی آئی کا حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ، اسد عمر نے مقدمہ واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی
ننکانہ صاحب:بابا گرو نانک کا 553 واں جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین پہنچ گئی

Leave a reply