ننکانہ صاحب:بابا گرو نانک کا 553 واں جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین پہنچ گئی

باغی ٹی وی ،ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز کی رپورٹ)بابا گرو نانک کا جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین ننکانہ صاحب پہنچ گئی
تفصیل کے مطابق سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین ننکانہ صاحب پہنچ گئی۔بابا گرو ناننک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے 3 ہزار کے قریب سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے، جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے انکا استقبال کیا۔واہگہ ریلوے اسٹیشن سے 880 سکھ یاتریوں کو پہلی خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے اسٹیشن سے ننکانہ صاحب پہنچا دیا گیا ہے۔بابا گورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے بھارتی سکھ یاتری ٹرین کے ذریعے سیکیورٹی کے فول پروف حصار میں ننکانہ صاحب پہنچ گئےانڈین سکھ یاتریوں کا ریلوے اسٹیشن آمد پر شاندار استقبال ڈپٹی کمشنر احمر نائیک،ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے سکھ یاتریوں کو ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن پر مہمان یاتریوں کو مالائیں پہنائیں گئیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی بھارتی سکھ یاتریوں کا ضلعی انتظامیہ اور فول پروف سیکیورٹی اورشاندار استقبال پر اظہار تشکر،بھارتی سکھ یاتری مختلف مقامات پر اپنے مذہبی مقامات کی یاترا کے بعد 15 نومبر کو واپس لوٹ جائیں گے۔بابا گرو نانک کے 553 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب 8 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی۔
سکھ یاتریوں کے پہنچنے سے قبل ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے کہا کہ بابا گورونانک دیوجی کے 553ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے اندرون و بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صفائی ستھرائی ،سیکورٹی ودیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔چیف آفیسر ضلع کونسل ساجد مشرف،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راﺅ انوار سمیت دیگر انتظامی افسران بھی ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے ریلوے روڈ سمیت گوردوارہ جنم استھان میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اس موقع پر بتایا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والے یاتریوں کی رہائشوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جنم دن کی تقریبات کے اختتام پر 15سے 20منٹ کے لیے خصوصی آتش بازی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد غبارے بھی چھوڑے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے پارکنگ سے گوردوارہ جنم استھان تک خصوصی شٹل سروس چلائی گی ہے

Leave a reply