سعودی عرب پر359 میزائل داغ دیئے گئے،ڈرون حملےکتنےہوئےجان کرسعودیوں کی چیخیں نکل گئیں

0
42

ریاض :سعودی عرب پر359 میزائل داغ دیئے گئے،ڈرون حملےکتنےہوئےجان کرسعودیوں کی چیخیں نکل گئیں،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر اطلاعات نے اعتراف کیا ہے کہ یمن پر سعودی حملے سے لے کر اب تک سعودی عرب پر 359 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

سعودی عرب کس مشکل میں ہے اوریمن کی طرف سے سعودی عرب پرکتنے حملے ہوئے اس کے متعلق سعودی عرب کے وزیراطلاعات ماجد القصبی نےاس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ سعودی عرب پر359 بیلسٹک میزائل داغے گئےکہا کہ 589 بار ڈرون طیاروں نےسعودی عرب کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے بریگیڈیئر جنرل یحی السریع نے کہا کہ جارحیت کے ساتویں برس دشمن کو ہمارے جدید ترین میزائلوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان میزائلوں کی رونمائی عنقریب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے جزیرہ نمائے عرب میں یمن، میزائلوں کی کوالٹی اور رینج کے لحاظ سے پہلے نمبرپر ہے۔

یمنیوں کا تیار کردہ قدس ایک میزائل تین ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ صماد تین قسم کے ڈرون طیارے سترہ سو کلومیٹر کی رینج میں اڑان بھرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

ایک طرف سعودی حکام نے ان حملوں کی تصدیق کردی ہے تودوسری طرف یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے پچھلے چھے برس کے دوران میزائل اور ڈورن سازی میں ہونے والی ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک چار سو ننانوے میزائل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فوجی تنصیبات اور اہم اہداف پر لگ چکے ہیں جبکہ آٹھ سو انچاس ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے اندر، اور یمن کے مقبوضہ علاقوں میں دشمن کے فوجی اڈوں اور اہم مراکز کو نشانہ بنایا ہے ۔

Leave a reply