امریکہ بغاوت پھوٹ پڑی ؛ فائرنگ سے26 ہلاک و زخمی

0
51

واشنگٹن : افغانستان میں افغانیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے ملک میں‌فتنوں اور پرتشدد مظاہروں میں 26 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اطلاعات یہی ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوفائرنگ کے واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ابھی تازہ واقعہ میں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہل کاروں سمیت 21 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور سفید فام ہے جس کی عمر لگ بھگ تیس برس تھی حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پر پولیس اہل کار کو نشانہ بناکر کیا اور پھر پوسٹل سروس کی وین ہائی جیک کرکے فرار ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق دیگر ریاستوں سے بھی ہلاکتوں کی خبریں موصول ہورہی ہیں

پولیس کے مطابق وین ڈرائیو کرنے کے دوران ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔اس سے پہلے پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور وں کی تعداد 2 ہے۔ جنہوں نے اوڈیسا اور مڈلینڈ شہروں میں فائرنگ کی تاہم اب کہا گیا ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کررہے ہیں

Leave a reply