0
126

بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) سپشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کی رپورٹ پر پر مہنگائی کے خلاف محکمہ فوڈ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی تھانہ بستی ملوک کے علاقہ اڈا بصیرہ،اسلام پور،قادرپور لاڑ وغیرہ میں اچانک چھاپہ

تفصیلات کے مطابق اپنی ٹیم کے آدمیوں کو مارکیٹ میں بھیج کر مختلف دکانداروں سے خریداری کروائی اور زائد قیمتیں وصول کرنے پر کئی دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا اڈا بصیر کے ایک دکانداررانا ضیاء کریانہ سٹور سے اشیاء مہنگی فروخت کرنے پر ریٹ لسٹ دیکھا نے کو کہا گیا جس پردکاندارنے بد تمیزی کا مظاہرہ کیا اورمجسٹریٹ ودیگر اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیں دی جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے 15 پر کال کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بلوایا اور دکاندار کو 3دن کیلئے جیل بھیج دیا اسی طرح دیگر دکاندار جن میں رانا خلیل،راؤ عباد کریانہ سٹور تارے والا،رانا خالد اسلام پور،صمد رحمان قادر پور اور عمیر جو کہ اشیاء خوردنوش مہنگے داموں پر فروخت کرتے تھے فوری دوکانیں بند کر کے فرار ہوگئے

ذرائع کے مطابق مجسٹریٹ کی طرف سے ان کے نمبرز پر کالز کرکے بلوایا گیا لیکن یہ لوگ غائب ہی رہے جس پر مجسٹریٹ کے ان کے خلاف بھی کاروائی کیلئے پولیس کو تحریر لکھ دی ہے۔

Leave a reply