3 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت

ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے 3 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

باغی ٹی وی :صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی ‏نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایتھلیٹس کے خلاف واڈا قوانین کے تحت کارروائی ہو گی، ایتھلیٹس کے نام انفرادی نوٹسز موصول ہو ئے ہیں، ایتھیٹلس کو نوٹسز بھجوا کر ان سے مؤقف معلوم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹس کی غیر ذمہ داری کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، لیکن پہلے معمول کے مطابق کارروائی ہونی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایتھلیٹس محبوب علی ، محمد نعیم اور سمیع اللہ کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔ محبوب علی نے چار سومیٹر ریس میں اور محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ سمیع اللہ نے 100 میٹر اسپرنٹ میں برانز میڈل جیتا تھا۔

سمیع اللہ، محمد نعیم اور محبوب علی نے ریلے ریسز میں بھی حصہ لیا تھا اور ان میں پاکستان نے برانز میڈلز جیتے تھے۔

Comments are closed.