جیل میں خواتین آپس میں لڑ پڑیں، 41 قیدی خواتین کی موت

خواتین کی جیل میں لڑائی باریو اور مارا سالواتروچا دو گروپس کے مابین ہوئی،
jail hamla

جیل میں خواتین آپس میں لڑ پڑیں، 41 قیدی خواتین کی موت ہو گئی،

واقعہ امریکہ میں پیش آیا، لاطینی امریکہ کے ہنڈوراس میں خواتین کی جیل میں ہنگامہ آرائی ہوئی اس دوران خواتین آپس میں لڑ پڑیں، جیلوں میں گینگ بنے ہوئے ہیں، گینگ کی لڑائی کے دوران 41 خواتین قیدیوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ سات زخمی ہوئی ہیں جن کو طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا، واقعہ میں خواتین نے ہنگامہ آرائی کے دوران چاقوؤں سے ایک دوسرے پر وار کئے تو دوسری جانب سیکورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر گولیاں بھی چلائی گئیں، آگ بھی لگائی گئی، 26 خواتین کی جلنے سے موت ہوئی جبکہ دیگر اموات گولیاں لگنے یا چاقو کے حملوں سے ہوئیں، مرنیوالی خواتین کی شناخت کا عمل جاری ہے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

حکام کے مطابق خواتین کی جیل میں لڑائی باریو اور مارا سالواتروچا دو گروپس کے مابین ہوئی، گینگ باریو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ قید خواتین پر نہ صرف تشدد کرتا ہے بلکہ غیر اخلاقی کام بھی کرواتا ہے، قیدیوں پر آئے روز تشدد کے واقعات جیل میں پیش آتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین ڈری رہتی ہیں

جیلوں کے نظام کی سربراہ جولیسا ولنوئیوا نے جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران خواتین قیدیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فساد میں ملوث منظم گروہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی جیلوں کے اندر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے چند روز قبل سخت کوششیں شروع کر دی گئی ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ فساد ہوا

واضح رہے کہ ہونڈوراس کی جیلوں میں 2019 میں گینگز کے تصادم میں 18 قیدی خواتین ہلاک ہوئی تھیں جبکہ 2012 میں گینگز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہونے والے ہنگامہ کے بعد آتشزدگی کے باعث 350 قیدی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں،

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

Comments are closed.