کورونا ایمرجنسی صورتحال، سمارٹ لاک ڈاون کا 47 واں روز
باغی ٹی وی کو لایور پولیس سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق دفعہ144 اور دیگر قانون شکنی پر اب تک 02 ہزار 204 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ 02 لاکھ 25ہزار شہریوں کو ناکوں پر روکا اور نقل و حرکت کی وجہ پوچھی۔ 02 لاکھ 13ہزار 601 شہریوں کو وارننگ، گھروں کو واپس بھیجا گیا۔ 02 لاکھ2121 گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 07 ہزار 903 موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کو خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ 04 ہزار445 شہریوں سے غیر ضروری طور پر دوبارہ سڑکوں پر نہ آنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔ 01 لاکھ 14ہزار موٹر سائیکلز،29 ہزار رکشوں اور 42ہزار 619 کاروں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 06 ہزار ٹیکسیوں اور 10 ہزار 574 بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

Shares: