کابل:ایران میں مقیم افغان شہریوں کے ساتھ خراب برتاؤ پر طالبان نے ایرانی سفیر کو چلب کر لیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کئی ویڈیو کلپس میں افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کو ایرانی پولیس اہل کاروں اور بعض ایرانی شہریوں کے ہاتھوں ناروا سلوک کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
روس میں افغان سفارت خانہ طالبان کے مقرر کردہ سفیر کے حوالے
طالبان حکومت نے گذشتہ روز اتوار کو کابل میں ایران کے سفیر کو طلب کر کے ایران میں مقیم افغان عوام کے ساتھ خراب برتاؤ پر احتجاج کیا۔
اس ضمن میں افغان وزارت خارجہ کے نگراں امیر خان متقی نے ایرانی سفیر بہادر امینیان کو آگاہ کیا کہ یہ تصرفات دو طرفہ تعلقات کے لیے برے نتائج کے حامل ہوں گے الہذاٰ افغان شہریوں کے ساتھ برا سلوک روک دیا جائے۔
دوسری جانب طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی تہران حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے ساتھ "برے برتاؤ” کا سلسلہ روکا جائے انہوں نے واضح کیا کہ افغان حکومت کو کئی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جن سے ایران میں افغان عوام کے ساتھ ناروا سلوک کی تصدیق ہوتی ہے۔
سری لنکن صدر کے خلاف سب سے بڑا تاریخی احتجاج ،’گو گوٹا ہوم‘ کے نعرے
برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ایرانی حکام پر لازم ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو ان کی خواہش کے مطابق اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دے دیں طالبان حکومت سفارتی ذرائع سے اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔
دوسری جانب کابل میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور افغانستان کے تعلقات کو ایک "سازش” کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے سفارت خانے کے مطابق ایران میں پچاس لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین ہیں اور انہیں وہ تمام حقوق حاصل ہیں جو ایرانی شہریوں کے پاس ہیں۔