فرانسیسی بحریہ کی بحیرہ عرب میں کاروائی،5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد کی منشیات پکڑ لی

0
118
drugs in pakistan

ابوظبی: فرانس کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرلیں۔

باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی نیول ٹاسک فورس میں شامل فرانسیسی بحریہ کے جہاز نے بحیرہ عرب میں گشت کے دوران ایک کشتی سے 500 کلو ہیروئن اور3500 کلو بھنگ برآمد کرلی۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں موجود بحیریہ عرب کی میری ٹائم کمانڈ نے بیان میں کہا کہ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 50 ملین یورو (5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد) ہے۔ یہ منشیات ممکنہ طورپر یورپ پہنچائی جانا تھیں۔

قبل ازیں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز حکام نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا تھا اسمگلرز نےثبوت مٹانے کے لئے منشیات سمندر میں پھینک دی تھی، پی ایم ایس اے نے انتھک محنت کے بعد منشیات کو پانی سے نکالا-

سمندر میں پھینکی گئی منشیات میں سے 128 کلو گرام آئس کرسٹل اور 2500 کلو گرام حشیش برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان پی ایم ایس اے نے مزید بتایا کہ 3 کشتیوں میں موجود 19 اسمگلرز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسمگلروں اور منشیات کو مزید تشویش اور قانونی کاروائی کے لیے کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply