دہشتگردوں کو ناراض بھائی کہنے والا آج کہاں ہے؟ شازیہ مری

0
37
shazia

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید نے بتا دیا تھا کہ دہشت گرد وطن دشمن ہیں،دہشتگردی کی مذمت کافی نہیں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے ریاست کا ساتھ دینا ہوگا،ملک کو دہشت گردوں سے اس طرح پاک کیا جائے جیسے صدر آصف علی زرداری نے سوات کو پاک کیا تھا، دہشت گردوں سے دشمن جیسا سلوک کیا جائے،دہشتگردوں کو ناراض بھائی کہنے والا آج کہاں ہے؟ دہشت گرد کسی کے بھائی نہیں، قوم آج عمران نیازی کی دہشتگرد دوستی پالیسی کا خمیازہ بھگت رہی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مزاحمت کی ہے

وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پشاور میں دل دہلانے والا خودکش حملہ اور دہشتگردی کے بڑھتے واقعات بہت تشویشناک ہیں۔ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پیپلز پارٹی ان کا دکھ اوردرد سمجھ سکتی ہے۔ اس طرح کے واقعات قومی یکجہتی کو جنم لیتے ہیں۔ ہمیں قومی یکجہتی اورنیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا ہوگا۔دہشتگردی سے مقابلے کیلئے قوم، تمام سیاسی جماعتوں اور ہر شراکت دار کو متحد ہونا ہوگا۔ملک مزید تقسیم و دہشتگردی کا متحمل نہیں،سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا۔اب عمران خان کہہ رہے کہ وہ طالبان کو کے پی میں دوبارہ آباد کرنا چاہتے تھے۔ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دہشت گرد تنظیموں میں نرم گوشہ پیدا کرنے کی کوشش کہ جا رہی ہے۔ 2013 کے انتخابات میں دہشتگرد تنظیموں نے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا اور انتخابی مہم چلانے نہیں دی۔ انتخابات سے پہلے دہشتگردی کی نئی لہر پر پیپلز پارٹی کو شدید خدشات ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے میڈیکل ٹیم پشاور روانہ کی گئی ہے، پنجاب سے پشاور جانے والی میڈیکل ٹیم زخمیوں کا علاج معالجہ کرے گی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ٹیم روانہ ہوئی ہے پنجاب کے نگران وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹر عامر خان سے رابطہ کیا اور نہیں ہرقسم کی امدادی معاونت کی پیشکش کی،ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق پروفیسرکامران کی سرپرستی میں 13 رکنی ٹیم برن یونٹ جناح اسپتال لاہور سے پشاور روانہ ہو رہی ہے زخمیوں کے لیے ادویات، خون اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 95 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

Leave a reply