مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،بنگال میں ٹرینوں کوآگ لگادی گئی، ریاست میں بھارت کے خلاف بغاوت
مرشد آباد:مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،مغربی بنگال میں ٹرینوں کوآگ لگادی گئی، ریاست میں بھارت کے خلاف بغاوت، ہرطرف خانہ جنگی کا سماں، بھارت کے ٹکڑے ہونے کے امکانات بڑھ گئے
باغی ٹی وی کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میںاس وقت خانہ جنگی کی کیفیت پیدا ہوچکی ہے اورہرطرف توڑپھوڑ اورلوگ بھارت سے بغاوت کے نعرے بلند کرتے بپھرے ہوئے سڑکوں پراحتجاج کررہے ہیں، باغی ٹی وی کےمطابق ضلع مرشد آباد کے لالگولا ریلوے اسٹیشن پراس وقت صورت حال انتہائی خراب ہے اور مظاہرین نے 5 ریل گاڑیوں کوآگ لگا دی ہے، ان ریل گاڑیوں سے میلوںدوردھواں ا ٹھتا دکھائی دے رہا ہے
#JustIn | 5 empty trains set on fire at Lalgola rail station in Murshidabad district, West Bengal amid protests against #CitizenshipAct.
More on https://t.co/Fbzw6mR9Q5 and NDTV 24×7
— NDTV (@ndtv) December 14, 2019
باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج اورپولیس کیطرف سے لاٹھی چارج اور بعض مقامات پرگولی بھی چلائی گئی لیکن مظاہرین ا س قدر غصے میں ہیں کہ وہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کا نام ہی نہیںلے رہے، اطلاعات کےمطابق مسلمانوں کے خلاف شہریت بل کوختم کرنے اورمسلمانوں کو دیگرشہریوں کے برابر شہری حقوق دینے کا مطالبہ کررہےہیں