گلے کی سوزش دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

0
121

موسم میں تبدیلی اور سردی کے آنے سے گلا خراب ہونے کی بیماری ایک عام بیماری ہے جو گلے میں سوزش پیدا کرتی ہے اور گلے میں تکلیف کا باعث بنتی ہے اس بیماری میں فوراً ڈاکٹر کے پاس جانا اور اینٹی بائیوٹیک ادویات لیکر کھانا ہماری قوت مدافعت کو کمزور کرنے کا سبب بنتا ہے لہذا گلا خراب ہونے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر کے پاس مت جائیں بلکہ نیچے دیے گئے چند آسان گھریلو ٹوٹکے استعمال کرنے سے ایک سے تین دن میں آپ خودبخود ٹھیک ہوجائیں گے
غرارے کرنا:
گلے میں سوزش کا سب سے بہترین علاج گرم پانی سے غرارے کرنا ہے گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ڈالیں اور دن میں کئی دفعہ غرارے کریں تکلیف زیادہ ہو تو پانی میں لہسن کا رس شامل کر کے غرارے کریں اس کے علاوہ پانی میں لیموں کا رس ڈال کر غرارے کریں اورآدھا گرام ہینگ کا پاوڈر پانی میں ڈال کر غرارہ کرنا بھی انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے

پیشاب کے ٹیسٹ سے لبلبے کے کینسر کی تشخیص


کالی مرچ اور چینی:
گلے میں سوزش ہو جائے تو 3 سے 4 کالی مرچیں لیکر اسے چینی یا گُڑ کے ساتھ چبا چبا کر کھالینے سے تکلیف میں کمی واقع ہوتی ہے اور گلے کی سوزش ختم ہوتی ہے
ہلدی دودھ کا مکسچر:
رات کو سونے سے پہلے ہلدی پاوڈر کو گرم دودھ میں مکس کر کے پی لیں ہلدی ایک قُدرتی اینٹی بائیوٹیک ہے یہ آپ کے گلے کی سوزش کو دُور کر دے گی اس کے علاوہ یہ مکسچر اندرونی بیرونی زخموں کو بھرنے میں بھی مدد دیتا ہے
پانی:
سردیوں میں ہمارا امیون سسٹم یعنی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے اور قوت مدافعت کمزور ہونے کا ایک بڑا سبب پانی کی کمی ہے لہذا گلے میں سوزش کی صورت میں نیم گرم پانی وقفے وقفے سے پیتے رہیں تاکہ جسم ہائیڈریٹ رہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے جراثیموں کو غالب آنے کا موقع نہ ملے
ہلدی اور گُڑ:
گلے میں سوزش اور تکلیف کی صورت میں ہلدی اور گُڑ کو مکس کر لیں اور یہ مکسچر تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد کھا کر اوپر سے گرم پانی پی لیں اس سے بہت جلد افاقہ ہو گا
مُرغ یخنی:
مُرغ یخنی گلے میں سوزش کا بہترین علاج ہے اور یہ فوری طور پر تکلیف میں راحت کا سبب بنتی ہے اور قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہے لہذا گلا خراب ہونے کی صورت میں دن میں کم از کم تین دفعہ ایک گرم پیالہ مُرغ یخنی کا پینے سے آپ ڈاکٹر کی فیس اور دوائیوں کے خرچے سے بچ جائیں گے

سر پر سینگ رکھنے والا انوکھا شخص


پارسلے اور گُڑ:
پارسلے یعنی اجوائن خراسانی کو گُڑ کے ساتھ پانی میں اُبال کر قہوہ بنا لیں اور وقفے وقفے سے اس قہوے کو چُسکیاں لیکر پی لیں یہ بند گلے کو کھول دے گا
دیسی گھی اور کالی مرچ:
کالی مرچ جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے اور گلے کی سوزش میں انتہائی مفید ہے ہر کھانے کے بعد 4 سے 5 دانے کالی مرچ کو پیس کر چائے کی چمچ دیسی گھی گرم کرکے اس میں مکس کریں اور اسے پی لیں یہ گلے کی درد میں فوری راحت کا باعث بنے گا اور بیٹھی ہُوئی آواز کو درست کردے گا
ہربل چائے:
گلے میں سوزش ہونے کی صورت میں ہر دو گھنٹے کے بعد گرم پانی پینا انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے مگر اگر آپ گرم پانی پینے سے تنگ آ گئے ہیں تو ہربل چائے کے ٹی بیگ جو بازار میں عام ملتے ہیں لے آئیں اور ہر دو گھنٹے بعد ہربل چائے پی لیں، ہربل چائے گلے کی سوزش کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے
دُعا ہر بیماری کا علاج ہے لہذا گلا خراب ہو یا کوئی بھی اور مشکل ہو اللہ سے دُعا کریں اور اُسی سے شفا مانگیں کیونکہ شفا کے خزانے اللہ ہی کے پاس ہیں اگر علامات تین دن سے زیادہ برقرار رہیں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں

Leave a reply