گیس لیک ہونے سے میاں،بیوی اوربچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
کوئٹہ:گیس لیک ہونے سے میاں،بیوی اوربچوں سمیت 5 افراد جاں بحق،ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اب کچرا بھی آئے گاکام ،بنائے گا دام ، نئی ٹیکنالوجی نے کمالیا نام
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر گھر میں گیس لیکیج حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے، نوید احمد سبزل روڈ پر فلیٹ میں خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔
پاسپورٹ کی دنیا،پاکستان کا بہتری کی طرف سفرجاری
مقتول نوید کے بھائی کا کہنا ہے کہ رابطہ نہ ہونے پر بھائی کے گھر پہنچا تو پانچوں افراد مردہ پائے گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کی نعشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ زمان میں کمرے میں گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت ، مسلمانوں کی نمازاستسقا اداکرنے سے کم ہوگئی
یاد رہے کہ دسمبر 2019 میں اسلام آباد کی سپر مارکیٹ میں واقع ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج سے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ قریبی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے، دھماکے میں جھلسنے والے تمام افراد کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔