کوٹری :کوٹری بیراج میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگیا، جامشورو میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔دریائے سندھ کوٹری بیراج میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے، پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کچے کے سیکڑوں دیہات زیرآب آگئے ہیں۔
جامشورو میں علی آباد کے قریب لنک روڈ انڑپورپر ایک ہی خاندان کے 5 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پانی سے لاشیں نکال لیں جن میں 2 نوجوان لڑکیاں،2 خواتین اورایک بچہ شامل ہیں۔
ادھراسلام آباد میں نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹرکا پہلا باضابطہ اجلاس یوا ، جس میں سیلاب کے بعد مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں ہونی والے اہم اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، چیئرمین این ایف آر سی سی، چیئرمین این ڈی ایم اے، ڈی جی آئی ایس پی آر ، چیئرمین فلڈ کمیشن سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے
اجلاس میں حکام کی جانب سے سیلاب کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی کیلئے کیے جانے والے اقدامات بھی زیر غور آئے۔
انہوں نے کہا کہ 500 فیصد سے زیادہ بارشوں سے سیلاب آیا، ترقی یافتہ ممالک بھی قدرتی آفت کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں، تاہم ہماری قوم نے ڈٹ کر ہر آفت کا سامنا کیا ہے۔ حکومت اور ادارے تنہا کسی بھی آفت کاسامنا نہیں کرسکتے۔
پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات







