5 سال بعد پی آئی کی پہلی پرواز مشہد کے لئے روانہ
پی آئی اے نے5 سال بعد بالآخر مشہد کے لئے باقاعدہ پروازیں شروع کر دیں۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے تقریباً 5 سال کے بعد مشہد ایران کی پرواز کا آغاز کردیا ہے اور طویل عرصے کےبعد آج پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے۔
سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مشہد کی پروازیں زائرین کی سہولت کے لئے چلائی جارہی ہیں، مشہد کے لئے براہ راست پروازیں زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا-
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے مذہبی فریضہ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ان پروازوں سے زائرین کو براہ راست اور آسان سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔
نسلہ ٹاور کیس: کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 3 افسران گرفتار
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مشہد کی براہ راست پروازوں کے آغاز سے دونوں ہمسایہ ممالک کے مختلف گروپوں کی ایک دوسرے کے ممالک میں نقل و حرکت میں اضافہ ہوگا، جس میں ایران میں مقدس مقامات کی زیارت اور تجارتی و تجارتی وفود کا تبادلہ بھی شامل ہے۔
امریکا میں اومی کرون نے تباہی مچا دی،اسپتالوں میں جگہ ختم، درجنوں فلائٹس منسوخ
ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے زائرین کی سہولیات کے لئے شام، عراق اور ایران کے سیکٹر پر پروازوں میں اضافہ پر بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے تمام مقدس مقامات پی آئی اے کے نیٹ ورک میں آجائیں گے-
اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل
خیال رہے کہ مشہد کی پروازیں پہلے سے شروع کی گئی نجف ، بغداد اور دمشق کی پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں، مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی تمام مقدس مقامات کی رسائی ممکن ہوگئی ہے-