شادی کی تقریب پر بمباری ، 5 خواتین جاں بحق

الحدیدہ: شادی کی تقریب پر بمباری ، 5 خواتین جاں بحق،اطلاعات کے مطابق آج یمن کے ساحلی شہر کے ایک ہال میں شادی کی تقریب کے دوران بمباری کے نتیجے میں 5 خواتین جاں بحق اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں ایئرپورٹ روڈ پر واقع المنصور ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران نزدیک ہی توپ کا گولہ گرا جس کے نتیجے درجنوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں 5 خواتین کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 7 افراد شدید زخمی ہیں جن میں 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ کچھ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

Comments are closed.