پاکستانی ایکشن تھرلر فلم ’50 کروڑ‘ کے کرداروں کا ٹیزر اور تصاویر سامنے آتی ہے سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کرنا شروع کیا کہ مذکورہ فلم کو نیٹ فلیکس کی ویب سیریز ’منی ہایئسٹ‘ کی نقل پر ہے۔
باغی ٹی وی : پاکستانی ایکشن اور تھرل سے بھر پور نئی آنے والی فلم 50 کروڑکا ٹیزرریلیزہونے کے بعد ہی پاکستانی شائقین نے کرداروں کو دیکھتے ہی دعویٰ کیا کہ پاکستانی فلم نیٹ فلیکس کی سیریز کی کاپی ہوگی۔
’50 کروڑ‘ میں اعجاز اسلم، فیصل قریشی، محمود اسلم، صبور علی، فریال مخدوم، ژالے سرحدی، اسد صدیقی، نعمان حبیب، نوید رضا، عمر شہزاد اور انوشے عباسی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فلم کی کہانی کس موضوع کے گرد گھومتی ہے اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم کرداروں کی جھلک سے اندازا ہوتا ہے کہ مذکورہ فلم ایکشن یا کرائم تھرلر فلم ہوگی’50 کروڑ‘ کے جاری کیے گئے کرداروں کی جھلک میں کچھ کرداروں کو پولیس کےکردار کے طور پر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
تاہم کچھ صارفین اورمداحوں نے فلم کی منفرد اندازمیں بنانے کو ہدایتکاروپروڈیوسرکوسراہا بھی۔ اور کہا کہ یہ منی ہایئٹ جیسا کچھ لگ رہے اور وہ اب اس سیریز کو دیکھنے میں انتظار نہیں کر سکتے
’50 کروڑ‘ کے کرداروں کی جھلک جاری ہونے کے بعد جب سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی فلم پر نیٹ فلیکس کی ویب سیریز کی نقل کا الزام لگایا تو اعجاز اسلم نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ تنقید سے پہلے فلم کا انتظارکرلیں۔ انہوں نے کہا کہ مداح فلم دیکھیں گے اوراس فلم کومختلف پائیں گے۔
اعجاز اسلم نے کہا کہ فلم 50 کروڑ ایکشن اور تھرل سے بھر پور ہے اور تمام کرادر اس میں نئے روپ میں نظر آئیں گے جب آپ فلم دیکھ لیں توپھربتائیں کہ کیا کمی ہے اورکیا اچھا ہے، لیکن وقت سے پہلے پرکھیں نہیں اگرکچھ منفرد پراجیکٹ آرہا ہے تو اس کی تعریف کریں اورپراجیکٹ آنے کے بعد اپنی رائے کا ضروراظہارکریں۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ ’50 کروڑ‘ نیٹ فلیکس کی ویب سیریز منی ہیسٹ کی کاپی نہیں اور نہ ہی پاکستانی فلم کے کرداروں کو نیٹ فلیکس کی ویب سیریز کی طرح دکھایا جائے گا-