50 فِٹ دور کاغذ کا جہاز پھینکنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

0
45

50 فِٹ دور کاغذ کا جہاز پھینکنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

امریکا میں ایک شخص نے 49.21 فٹ دور ہدف تک کاغذ کا جہاز پہنچا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش، جنہوں نے اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں، کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے انہیں کئی بار کوششیں کرنی پڑیں۔ کئی بار جہاز ہدف کے قریب سے بھی گزرا لیکن آخر کار وہ کاغذ کا جہاز بالٹی میں پھینکنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔

ڈیوڈ رش سے قبل یہ ریکارڈ جہاز کو 19.68 فِٹ دور پھینک کر بنایا گیا تھا۔ یہ ریکارڈ بنانے کے بعد ڈیوڈ رش نے 251 ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز ایک سالانہ چھپنے والی کتاب ہے جس میں انسانی کارناموں اور فطری دنیا کے ریکارڈ درج ہیں۔ اپنی فروخت کے لحاظ سے یہ کتاب خود ایک ریکارڈ ہے۔ یہ کتاب بھی امریکا میں عوامی لائبریریوں سے اکثر چوری ہونے والی کتابوں میں سے ایک ہے۔

جبکہ اس سے قبل گزشتہ ماہ لندن کی 26 سالہ فلوسی کو دنیا کی سب سے طویل العمر بلی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا. جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی فلوسی کے طویل العمر ہونے کے اس ریکارڈ کو تسلیم کر لیا تھا۔ فلوسی چند ہی ہفتوں میں اپنی 27ویں سالگرہ منانے والی تھی. جبکہ فلوسی کو اس وقت بلیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کیٹس پروٹیکشن کی تحویل میں دیا گیا جب ان کے مالکان کو مالی مشکلات در پیش تھیں۔

یاد رہے کہ جب 27 سالہ وکٹوریا گرین کو فلوسی کی ذمہ داری سونپی گئی تو وہ اس کو لے کر بہت پرجوش تھیں۔ اور وکٹوریا کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ میرے گھر میں دنیا کی طویل العمر بلی موجود ہے بلکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ اس کا گھر ہے اور میں نے یہاں قبضہ کیا ہوا ہے۔ مجھے یہ بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یہ ایک اچھی ساتھی ہے اور ہماری آپس میں بہت بنتی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں ایک بزرگ کے ساتھ رہتی ہوں۔‘

Leave a reply