پچاس لاکھ تاجر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں, کشمیریوں کی آواز اٹھانے والوں کو رہا کیا جائے, صدر انجمن تاجران کا مطالبہ

0
101

اسلام آباد :صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچاس لاکھ تاجر پاک فوج کے ساتھ ہیں ہماری حکومت, فوج جب کہے گی جس طرح کہی گی ہم لبیک کہیں گے اور بھارت کو دو ٹوک جواب دیں گے اور پاکستان کشمیر کی آواز اٹھانے والوں کو رہا کرے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پیدا ہونے والی کشیدگی ٹرمپ صاحب کی ثالثی کے بعد ہوئی انہوں نے ثالثی کا اعلان کیا کیا ظلم مزید تیز ہوگیا ,پاکستان اقوام متحدہ اور ٹرمپ کے ساتھ مل کر ہندوستان کو واضح پیغام دے جنگ بند کرے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ثالثی میں اہم کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے حافظ سعید صاحب اور دیگر لوگوں کو جو بند کیا گیا ان کو باہر نکالا جائے یہ ہمیں پوری دنیا میں دہشت گرد کہتے ہیں آج دنیا نے بھارت کا اصل چہرہ دیکھ لیا کہ کون دہشت گرد ہے

Leave a reply