50 سے زائد رکشے چوری کرنیوالا بین الصوبائی گینگ گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کی ایک اوربڑی کاروائی سامنے آئی ہے، بین الصوبائی رکشہ چور گینگ کے چار ) ملزمان گرفتار کر لئے گئے، دو سرقہ شدہ رکشے اور کراچی سے سرقہ شدہ متعدد رکشوں کے کھلے ہوئے پارٹس برآمد کر لئے گئے،وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی کراچی سٹی ڈویژن کے انچارج چوھدری عارف ، راجہ خالد نے کا روائی کر تے ہوئے کرا چی سے رکشہ چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث کراچی پولیس کو مطلوب بین الصوبائی رکشہ چور گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرکے دو سرقہ شدہ رکشے اور کراچی سے سرقہ شدہ متعدد رکشوں کے کھلے ہوئے پارٹس برآمد کر لئے۔ملزمان عادی جرائم پیشہ اور کراچی سے رکشہ چو ری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزمان نے دوران تحقیقات انکشاف کیا کہ پچاس سے زائد رکشے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کر کے عمران اور بادشاہ خان آٹھ چوک لیاری والے کو 30/40ہزار روپے فی رکشہ فروخت کر چکے ہیں۔

ملزم عبدالوحید عرصہ سے چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے اور سال 2013 تھانہ حب سٹی بلوچستان سے گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ملزم عمران کباڑی ہے اور تھانہ لیاقت آباد کے مقدمہ الزام نمبر 513/22 میں بھی گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے-ملزمان کے دیگر ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان میں عبدالوحید ولد محمد حنیف ،عمران ولدمحمد میاں عرف منشاء قریشی،صلاح الدین ولد نعیم الدین ،حمزہ ولد عارف نسیم شامل ہیں

فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

 گناہ چھپانے کے لئے خاتون نے نومولود بچے کو پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا

Shares: