روسی کرونا ویکسین کی 50 ہزارخوراکیں بھی پاکستان پہنچا دی گئیں‌

0
40

لاہور:روسی کرونا ویکسین کی 50 ہزارخوراکیں بھی پاکستان پہنچا دی گئیں‌،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں روسی کرونا ویکسین کی 50 ہزارخوراکیں آج پہنچا دی گئی ہیں ، اس حوالے سے عالمی ادارے بلومزبرگ نے بھی تصدیق کردی ہے

روسی ساختہ کرونا ویکسین کی کمرشل بنیادوں پرتیاری میں عرب امارت کی کچھ شخصیات بھی شامل ہیں ، اس وقت پاکستان سمیت دیگردنیا کو فراہم ہونا شروع ہوگئی ہیں

پاکستانی کمپنی چغتائی لیب کے مطابق ان کو آئندہ ہفتے کے دوران روس کی تیار کردہ اسپُٹنِک فائیو نامی کووڈ ویکسین کی خوراکیں کمرشل فروخت کے لیے فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل پاکستان میں ایک پرائیویٹ لیب کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ان کو روسی ویکسین اسپٹنک فائیو کمرشل سیل کے لیے آئندہ ہفتے کے دوران موصول ہوجائیں گی اور اس طرح پاکستان کووڈ ویکسین کو نجی سطح پر مارکیٹ میں فروخت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

اسلام آباد حکومت کی جانب سے کووڈ ویکسین کی منصفانہ تقسیم اور قیمت مقرر کیے بغیر ہی درآمد اور خریدوفروخت کی اجازت دی گئی ہے۔ دنیا بھر میں بیشتر ممالک اس کے برعکس ویکسین کی درآمد، تقسیم اور ٹیکے لگانے کا نظام سرکاری سطح پر سنبھال رہے ہیں۔

پاکستان حکومت کے اس فیصلے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ سابق وزیر صحت ظفر مرزا نے ویکسین کی مفت خریداری اور تقسیم کے لیے حکومتی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نجی سطح پر ویکسین کی فروخت کے لیے قیمت مقرر کرنے کے عمل کو نظر انداز کرنے سے معاشرے میں عدم مساوات کو مزید تقویت پہنچے گی کیونکہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر ضرورت ہے۔

Leave a reply