50 سال سے زائد عمر والے وزرا "مریم نوازجیسی معصوم لڑکی پر…..مریم نواز کے ترجمان کا پہلا بیان آ گیا
50 سال سے زائد عمر والے وزرا "مریم نوازجیسی معصوم لڑکی پر…..مریم نواز کے ترجمان کا پہلا بیان آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے نو منتخب ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ مجھے نوازشریف ،مریم نوازکا ترجمان مقررکرنا اعزازکا باعث ہے
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز تمام سیاستدانوں میں سب سے مقبول لیڈر ہیں تین بار کے وزیراعظم نواز شریف کی ترجمانی کرنا آسان کام نہیں ،20 ستمبرکونوازشریف نے اے پی سی کے پلیٹ فارم سے تقریرکی ،نواز شریف کی تقریر ختم ہونے سے پہلے ہی ہلچل مچ گئی ،نواز شریف سیاست میں ایکٹو ہوئے ،اندازہ تھا حکومت پریشان ہوگی
ترجمان محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت والےاتنا پریشان ہوں گے کہ ٹانگیں کانپنے لگیں گی اندازہ نہیں تھا ،ملک میں کیا ہورہا ہے ،معیشت کس طرف ہے؟اس کا کسی کو احساس نہیں ،شیخ رشید،فیصل واوَڈا ،شہبازگل اور دیگر وزرا ہر آئے روز پریس کانفرنسز کرتے ہیں،حکومتی وزرا کے خوف میں شدت ہے،ہمارا آدھا کام تو ہوگیا ،ن لیگی رہنما محمد زبیرملک کی خدمت کرنے والوں کو غدار کہا جارہا ہے ،وزرا کی عمریں 50 سے زائد ہوچکی ہیں لیکن مریم نوازجیسی معصوم لڑکی پر تنقید کررہے ہیں،
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف
شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی
کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے
نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
نواز شریف نے منگل کو لندن میں جس سفارتخانے میں ملاقات کی ہمیں علم ہے،شہباز گل
لاہور میں نواز شریف و دیگر ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج
ترجمان محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے حوالے سے کہا گیا کہ انہوں نے3بھارتیوں سے ملاقات کی، نوازشریف کو بھارتیوں کی کیاضرورت ،ان کے ساتھ 22کروڑ لوگ ہیں،نواز شریف نے پاکستان کیلیے جوکیا اس پر کوئی سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے الزام تراشیوں اور غداری کے بہتان کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں،نواز شریف کے لندن میں بھاریتوں سے ملنے کا الزام بالکل جھوٹ ہے،نواز شریف پر من گھڑت الزام لگایا گیا کہ 4.9 ملین ڈالر بھارت بھیجے،نوازشریف غدار نہیں ،نہ ہی وہ کسی بھارتی سے ملے ہیں،شہبازگل اورشیخ رشید کو کس نے خبر دی کہ بھارتیوں سے ملاقات کی گئی ،جب سیاست میں دلائل ختم ہوجائیں تو یہ ایسی گری ہوئی باتیں کرتے ہیں ،حکومت اتنی نااہل ہے کہ ان کو ویزوں اور کلیئرنس کانہیں پتہ،ملک بھرمیں بھاتی ایجنٹ پھر رہے ہیں ا ن کو پتہ نہیں طلال چودھری اسپتال میں تھے ان پر بھی مقدمہ درج کیاگیا