عالمی یوم اساتذہ

0
64

ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
#سلام_یا_استاذ
۵ اکتوبر
#عالمی_یوم_اساتذہ

کسی بھی طالب علم کی زندگی میں استاد کا ایک اہم مقام ہوتا ہے۔ جہاں ماں باپ بچوں کی جسمانی نشو و نما میں حصہ لیتے ہیں تو وہیں استاد ذہنی ترقی میں۔ آج کا دن استاد کی انہیں عنایتوں کے لیے خراج تحسین پیش کرنے کا ہے. آج دار ارقم سکول ننکانہ کیمپس کے سٹوڈنٹس نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا.

ریجینل ڈائریکٹر سلیم احمد شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔اللہ تعالیٰ ہمارے محسن اساتذہ اور تمام معماران قوم کو سداخوش وخرم اور سلامت رکھے اور سب کے علم وعمل میں برکت عطا فرمائے آمین ثم آمین

اے دوستو! ملیں تو بس اک پیام کہنا
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

کتنی محبتوں سے پہلا سبق پڑھایا
میں کچھ نہ جانتا تھا، سب کچھ مجھے سکھایا
اَن پڑھ تھا اور جاہل ، قابل مجھے بنایا
دنیا ئے علم و دانش کا راستہ دکھایا
اے دوستو ملیں تو بس ایک پیام کہنا
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

مجھ کو خبر نہیں تھی، آیاہوں میں کہاں سے
ماں باپ اس زمیں پر لائے تھے آسمان سے
پہنچا دیافلک تک استاد نے یہاں سے
واقف نہ تھا ذرا بھی، اتنے بڑے جہاں سے
مجھ کو دلایا کتنا اچھا مقام، کہنا
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

جینے کا فن سکھایا،مرنے کا بانکپن بھی
عزت کے گر بتائے ، رسوائی کے چلن بھی
کانٹے بھی راہ میں ہیں ،پھولوں کی انجمن بھی
تم فخرِ قوم بننا اور نازشِ وطن بھی
ہے یاد مجھ کو ان کا ایک اک کلام، کہنا
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

جو عِلم کا عَلم ہے، استاد کی عطا ہے
ہاتھوں میں جو قلم ہے، استاد کی عطا ہے
جو فکر تازہ دم ہے، استاد کی عطا ہے
جو کچھ کیا رقم ہے، استاد کی عطا ہے
اُن کی عطا سے چمکا، حاطبؔ کا نام، کہنا
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

اے دوستو! ملیں تو بس اک پیام کہنا
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

Leave a reply