میشا شفیع وڈیو لنک کے زریعے جرح کر سکیں گے سپریم کورٹ

گلوکار میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ کر رکھا ہے ، چونکہ میشا شفیع کینڈا میں رہتی ہیں لہذا انہوں نے اس کیس کی مکمل پیروی کرنے کےلئے عدالت میں درخواست دائر کی کہ انہیں بذریعہ وڈیو لنک جرح کی اجازت دی جائے. حالیہ اطلاعات یہ ہیں کہ سپریم کورٹ نے گلوکارہ کو بذریعہ وڈیو لنک جرح کرنے کی اجازت دیدی ہے. اب میشا شفیع وڈیو لنک کے زریعے اس کیس میں‌عدالتی کاروائی کا حصہ بن سکیں گی اور ان کی غیر حاضری کی وجہ سے کیس کی کاروائی تاخیر کا شکار نہیں‌ ہو گی.یاد رہے کہ علی ظفر پر میشا شفیع نے ایک ٹویٹ کے زریعے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا جس سے علی ظفر مکمل طور پر انکاری ہوئے . دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب

لفظی جنگ لڑی، یہ جنگ قانونی نوٹس تک جا پہنچی، اپریل 2018 میں علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف مبینہ طور پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا. کیس تب سے لیکر اب تک چل رہا ہے. دونوں فریقین اپنے اپنے موقف کی حمایت میں‌قانونی جنگ پورے زور و شور کے ساتھ لڑ رہے ہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے.

Comments are closed.