پاکستان میں 53 ویں انٹرنیشنل ملٹری چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے سی آئی ایس ایم انٹرنیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد پاک فوج کی لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری میں کیا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لاہور میں 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں کورکمانڈر لاہور مہمان خصوصی تھے۔
https://twitter.com/Javeria60097622/status/1444564840048173056?s=19

آئی ایس پی آر کے مطابق "53 ویں عالمی ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ (شاٹ گن) 2021 کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں کنسیل انٹرنیشنل ڈو اسپورٹ ملٹیئر (سی آئی ایس ایم) کے زیراہتمام منعقد ہوئی ، جسے عام طور پر انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل کہا جاتا ہے۔”

افتتاح پر تبصرہ کرتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا ، "سی آئی ایس ایم کے نمائندوں ، معززین ، سفارت کاروں اور تماشائیوں کی بڑی تعداد نے رنگا رنگ اور متاثر کن افتتاحی تقریب دیکھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیمپئن شپ میں 50 شوٹرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ روس، فرانس، سری لنکا ، فلسطین اورکینیا سمیت 41 ممالک شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل ملٹری چیمپئن شپ کا انعقاد دوسری بارکیاجا رہا ہے، چیمپئن شپ 9 اکتوبر تک لاہورمیں جاری رہےگی جس میں مختلف شاٹ گن شوٹنگ ایونٹس شامل ہیں ، جن میں مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے ٹریپ اور سکیٹ شوٹنگ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان فوج نے ماسکو میں منعقد ہونے والی 58 ویں ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے گزشتہ اتوار کو جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان آرمی نے روس کے دارالحکومت ماسکو منعقد ہونے والی 58ویں ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔

پاک فوج کے سپاہی بلاول ضیاء نے ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا –

Shares: