بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا گیا
سی ٹی او لاہور نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا،سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں، تین ماہ کے دوران بغیر لائسنس 01 لاکھ 52 ہزار 651 گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی،بغیر ہیلمٹ 55 ہزار موٹرسائیکل سواروں جبکہ 06 ہزار کم عمر ڈرائیورز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا ،آج بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ،کم عمر ڈرائیورز پر خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا،
کم عمر ڈرائیونگ پر مقدمات کی بجائے ان کی گاڑی، موٹرسائیکل تھانے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا،عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ کی موٹرسائیکل چلانے پر 02 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا،شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں،
بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فروخت پر پابندی نہیں لگائی،ڈی سی لاہور کا عدالت میں جواب
ہیلمٹ کا استعمال کرنے کا پیغام دینے کیلئے لاہور پولیس نے کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر
بغیر ہیلمٹ 7 لاکھ 44 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
واضح رہے کہ چند سال قبل لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیملٹ کی پابندی کو لازمی قرار دیا تھا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری کمال حیدر کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی تھی۔عدالت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کو لازمی قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا۔