![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/07/chbrothran.jpg)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم،مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر پنجاب تھیٹر ایسوسی ایشن کے وفد کی چیئرمین قیصر ثناء اللہ کی سربراہی میں ملاقات ہوئی ہے
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت فنکاروں سے محبت کرے ان کے ساتھ ”فنکاری“ نہ کرے ،ان فنکاروں کے ساتھ گلے ملنا چاہتا تھا لیکن کورونا ایک ایسی موذی وبا ہے کہ چاہتے ہوئے بھی نہیں مل سکا،عوام دعا اور استغفار کریں تاکہ کورونا کا زور مکمل ٹوٹ جائے
چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ایس او پیز کے مطابق تھیٹر کھول کر عوام میں خوشیاں بانٹنی چاہئیں ،
چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تھیٹر کھول کر عید الاضحی سے قبل اس وقت کورونا سے جو غمگین ماحول ہے اس کو خوشگوار بنائے ،فنکار برادری ایک ایسا طبقہ ہے جو موجودہ مایوسی اور ڈپریشن سے عوام کو نکال سکتا ہے،اگر فنکار مایوس ہو گئے تو پھر معاشرے کا کوئی پرسان حال نہ ہو گا
چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پرعمل کرنا بہت ضروری ہے ،اگر عید پرایس او پیز پر عمل کر کے مخصوص پیمانے پر سٹیج ڈرامہ کیا جا سکتا ہے تو کوئی حرج نہیں ،اس صنعت سے وابستہ افراد کا چولہا ٹھنڈا پڑ چکا ہے، اس انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کیلئے ایس او پیز کے تحت کام کیا جانا چاہئے ،میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو مل کر فنکار برادری کے مسائل سے آگاہ کروں گا
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی
رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا
ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان
قیصر ثناء اللہ، افتخار ٹھاکر کا کہناتھا کہ پانچ ماہ سے تھیٹر کا کاروبار بند ہے، 8 گھنٹے چلنے والا کاروبار کھلا ہے اور 2 گھنٹے چلنے والا کاروبار بند ہے،اس شعبہ سے 8 لاکھ کے قریب افراد منسلک ہیں ،ہم حکومتی ایس او پیز کے تحت کام کرنے کو تیار ہیں، ہمارے مسائل کا مداوا کیا جائے
ملاقات کرنیوالے وفد میں افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، آصف اقبال، طاہر انجم، شاہد خان اور محمد یوسف شامل تھے
مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف