آج جس موضوع پہ مجھے لکھنے کا اتفاق ہوا ہے یہ موضوع کوٸ عام فہم نہیں ہے اس کو سمجھنے کیلۓ ہمیں بہت سے پہلوٶں کا جاٸزہ لینا پڑے گا
ففتھ جنریشن وار ہے کیا چیز اس کے محرکات کیا ہیں اس کے فاٸدے یا نقصانات کیا ہیں اس پہ تفصیلی بات ہوگی ۔
ففتھ جنریشن وار ایک ایسی جگ ہے جس میں کسی بھی قوم کو عدم استحکام اور معاشی طور پہ مفلوج کرکے ان پہ کولڈ اسٹریٹیجی کو مسلط کیا جاتا ہے ۔
ففتھ جنریشن وار رواٸیتی تلواروں پستولوں راٸفلوں یا موجودہ ایٹمی ہتھیاروں سے بلکل بھی نہیں لڑی جاتی ۔
ففتھ جنریشن وار ایک ایسی جنگ ہے جس میں دشمن کسی بھی قوم کو جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے کسی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیتے ہیں اور بحثیت قوم ایسا کرنے پہ مجبور دکھاٸ دیتے ہیں ۔
ففتھ جریشن وار رواٸیتی جنگوں سے یکسر مختلف جنگ ہے جس میں حریف دشمنوں کو عدم استحکام کا شکار کر کے اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔
ففتھ جنریشن وار کی ابتدا ناٸن الیون کے بعد شروع ہوٸ جس میں القاعدہ نے ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے امریکہ کو کھڈے لاٸن لگا کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ار دیکھتے ہی دیکھتے القاعدہ کی ہر ملک میں برانچ کھلنے لگی اور لوگ جوک در جوک القاعدہ کا حصہ بننے لگے ۔
یہاں سے امریکہ کو عدم استحکام کا شکار کر کے ایک عجیب جنگ کا آغاز کیا گیا جو بعد میں ففتھ جنریشن وار فیٸر کہلاٸ ۔
کسی بھی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا وہاں کی عوام کو مایوسی کی طرف دھکیلنا اس ملک کے خلاف سوشل میڈیا پہ جھوٹے پروپیگنڈے کو تقویت دینا اور ملکی اداروں کے خلاف کرنا یہ سب بھی ففتھ جریشن وار کہلاتا ہے ۔
ففتھ جنریشن وار کی سمجھ بوجھ رکھنے والے یہ ضرور جانتے ہونگے کہ ففتھ جنریشن وار کا مطلب بھی یہی ہے کہ کسی بھی ملک کے خلاف ایسی سرد جنگ کا آغاز کیا جاۓ جو بنا کسی ہتھیار کے دشمن ممالک میں افراتفری اور عدم استحکام کو فروغ دے تاکہ وہ اپنے متعلقہ عزاٸم میں کامیاب ہو سکیں ۔
ففھ جنریشن وار یہ بھی ہے کہ دشمن ہمارے نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے حکومت و ریاستی اداروں کے خلاف کر دینا ہے تاکہ وہ ریاستی اداروں سے ٹکراٸیں جس سے اندرونی خلفشار کی سی فضا قاٸم ہو ۔
وہ دور اور تھے جب تلواروں نیزوں، توپوں یا بندوقوں کے ساتھ دشمنوں کو زیر کیا جاتا تھا یا افرادی قوت کے ذریعے جنگیں جیتی جاتیں تھیں مگر ففتھ جنریشن وار فٸیر کا جب سے دور آیا ہے آپ لوگ سوشل میڈیا سے ففتھ جنریشن جاری رکھ سکتے ہو ۔
ففتھ جنریشن وار ایسی جنگ ہے جہاں لوگ ملکی مفادات کو یکسر انداز کےٹرک کی بتی کے پیچھے لگ جاتے ہیں ۔
ففتھ جنریشن وار فئیر کو ذہنی جنگ یا بیانیے کی جنگ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کسی بھی پسماندہ ذہن کے مالک شخص پہ مسلط کی جاتی ہے ۔ اس وقت اس دنیا میں اس جنریشن کا اہم اور موئثر ہتھیار میڈیا ہے جس میں الیکٹرانک میڈیا ،پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا شامل ہیں۔ کیا آپ لوگ یہ جانتے ہیں کہ آپ لوگ سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم سے اس ٹولز کو بروئے کار لا کر بالخصوص نوجوان نسل کی ذہن سازی کرکے اپنے ملک یا ریاست کے خلاف کرسکتے ہیں اور ریاست یا ریاستی اداروں کے خلاف اندرونی محاذ کھول سکتے ہیں ۔ اس میں کسی بھی ملک کے حالات خراب کرنے کیلۓ مذہبی منافرت پھیلایا جاتا ہے اور ایک دوسرے کے مسالک کے مابین تعصبات کو ایک دوسرے کے دماغوں میں نقش کر کے فسادات کو فروغ دیا جاتا ہے ۔کیا آپ جانتے ہیں کہ ففتھ جنریشن وار فئیر میں اپنی مخالف طاقت کو کمزور کرنے کے لیے قوم پرستی کی بنیاد پر پنجابی کو پھٹان سے پھٹان کو سندھی سے سندھی کو بلوچی سے اور بلوچی کو گلگت بلتستانی سراٸیکی کو پنجابی سے لڑایا جاتا ہے۔ ففتھ جنریشن وار فئیر میں مخالف فریق کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرنے کے لیے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ مخالف فریق معاشی ترقی نہ کر سکیں اور ناکام و نامراد ہوتا جاۓ ۔ ففتھ جنریشن وار کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ففتھ جنریشن وار فئیر دشمن عناصر ریاستی افواج کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کر کے اپنی ریاست کی افواج کے خلاف نفرت کے راگ الاپے جاتے ہیں اس چیز کو کامیاب کرنے کے لیے نوجوانوں کا ایک گروہ تیار کر کے عسکری حلقوں کو طرح طرح کے الزامات لگا کر اپنے مقاصد کی وصولی کے لئے راستے ہموار کیۓ جاتے ہیں تاکہ وہ ملکی لوگوں کو ہی دشمن ملک کے خلاف استمعال کریں تاکہ لوگ یہ سمجھیں کہ یہ تو ان کا اندرونی معاملہ ہے مگر حقیقیت اسکے برعکس ہوتی ہے وہ دشمن ممالک کے ایجنڈے پہ کام کر رہا ہوتا ہے ۔ معزز قارئین ففتھ جنریشن وار دوسری جنگوں کی نسبت بہت خطرناک ترین وار ہے جس سے ہتھیاروں یا افرادی قوت کے مظاہرے سے بھی زیادہ نقصان ہوتا ہے ۔ بحثیت مسلمان اور پاکستانی ہماری اولین زمہ داری یہ ہونی چاہیۓ کہ ہم اپنے اسلام و ملک کے ایک اچھے شہری بن کے رہیں اسلام کی سربلندی کیلۓ پاکستان کی ترقی کیلۓ دشمن کی تمام چالوں کو بے نقاب کرتے ہوۓ ملکی مفاد کی جنگ لڑیں اور دشمن یا ان کے آلہ کار جس طرح ہماری ریاست کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتے ہیں ان تمام سازشوں کا قلع قمع کر کے ملک کی سالمیت ،استحکام اور ترقی کے لئے ملکی وفادار بن کے سوچنا چاہیے تاکہ ہم ففتھ جنریشن وار فئیر سے مکمل طور پر بچ سکیں اور اس سرد جنگ کے نقصانات کم کیۓ جاسکیں ۔
دوسری جانب ریاست کو بھی چاہیئے کہ وہ ففتھ جنریشن وار کے نام پر جو لوگ اپنے حقوق کے حصول کی بات کرتے ہیں ملکی مفاد کیلۓ کام کر رہے ہیں ففتھ جنریشن وار لڑ رہے ہیں اور جو لوگ حق حاکمیت اور حق ملکیت کی بات کرتے ہیں، اپنے خلاف ہونے والی ناانصافیوں پر آواز بلند کرتے ہیں انہیں خوف زدہ کرنے ڈرانے دھمکانے اور سزا دینے کے بجائے انکی بات کو بغور سنا جاۓ اور کوشش کی جاۓ کہ انکے مسائل جنگی بنیادوں پہ حل کیۓ جاٸیں تاکہ عوام اور ریاست کے بیچ محبت کا رشتہ برقرار رہے اور ہمارے ملک باسی دشمنوں کے آلہ کار بننے سے بچ سکیں کیونکہ ففتھ جنریشن وار فیٸر تمام روایتی جنگوں سے مختلف ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ فیک نیوز بھی ففتھ جنریشن فٸیر ہی کی ایک قسم ہے انڈین کرونیکلز نیٹ ورک جو کچھ عرصہ پہلے بے نقاب ہوا تھا اس میں بھی کٸ ویب ساٸٹس جرنلسٹ اور اقوام عالم کی کارواٸیوں پہ کنٹرول حاصل کرنے کیلۓ اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلۓ ہر سازش کی جاتی تھی اس کے علاوہ حالیہ دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی بھی ففتھ جنریشن وار کا ہی ایک حصہ ہے ۔ اس وقت قوم کو یا ملکی حالات کو کنٹرول کرنا ہے کہ انکی عوام محفوظ ہیں اس سلسلے میں قوم میں ففتھ جنریشن کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوام جان سکے کہ یہ ففتھ جنرشن وار ہے کیا ۔؟ اس کے مقاصد کیا ہیں ۔؟ کیسے ففتھ جنریشن وار کسی بھی ملک یا قوم پہ مسلط کر کے اپنے اہداف حاصل کرنے کیلۓ لڑی جاتی ہے ۔؟ الحَمْدُ ِلله پاکستان کی عوام میں اس حوالے سے کافی شعور موجود ہے مگر اکثریت ففتھ جنریشن وار کی اے بی سی ڈی سے بھی ناواقف ہے اس وقت پاکستان میں ہمارے پاکستانی دشمن ممالک خاص طور پہ ازلی دشمن بھارت اسراٸیل و امریکہ کے پروپیگنڈے کو کاٶنٹر کر کے ان کو منہ توڑ جواب دیتے ہوۓ دشمن مالک کی کروڑوں اربوں روپے کی انویسٹمنٹ کو خاک میں ملانے کا ہنر رکھتے ہیں اللہ پاک ہمیں ملکی مفاد کیلۓ ہر فورم پہ حق بات کہنے والا بنا دے اور ملکی مفاد کیلۓ لڑنے والا بنا دے آمین تاکہ ہم بھی اقوام عالم کی تمام قوموں کو ٹکر دینے کے مقابل آجاٸیں ۔
@NawabFebi