جائیداد کے تنازع کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک

کراچی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
0
152
crime

کراچی،راولپنڈی: نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر تصادم میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

باغی ٹی وی: نواب شاہ کے قریب گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں زرعی زمین کے تنازع پر تصادم میں 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے،ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے و قوع پر پہنچ گئی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواب شاہ میں 6 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ایسا واقعہ ہوا ہےوزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تفصیلی انکوائری کر کے مجھے رپورٹ پیش کی جائے اور علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ضلع بھر کی پولیس الرٹ کیا گیا ہے اور بھاری نفری کو تعنیات کیا گیا ہےنواب شاہ میں زمین کے تنازع پر تصادم میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے تھانہ کوٹلی ستیاں کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر دوبہنوں نے فائرنگ کرکے چچازاد بھائی کو قتل کردیا، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تھانہ کوٹلی ستیاں میں مقتول کے بھائی سید اقرار حیدر شاہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق میں اپنے گھرو اقع سیلہ سیداں میں موجود تھا کہ اچانک شور شرابا سنائی دیا، دیکھا تو چچا زاد بہنیں ریحانہ اور مہناز بی بی مسلح حالت میں کھڑی تھیں،میرے دیکھتے ہی دیکھتے ریحانہ بی بی نے میرے بھائی لجپال حسین شاہ پر پسٹل سے پورا برسٹ فائر کیا، جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے بھائی لجپال شاہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اور دونوں ملزمائیں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئیں۔

مدعی مقدمہ کے مطابق واقعے کی وجہ باہمی رشتوں کی رنجش اور جائیداد کے تنازعات ہیں، دونوں ملزماؤں نے چچا صغیر شاہ، چچی مظلوم بی بی اور بہنوئی آفتاب کے اکسانے پر بھائی کو قتل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 44 ہوگئی۔

ڈی ایس پی نیوکراچی وسیم احمد کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایل صائمہ اپارٹمنٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار سوار 2 ملزمان فوم کی دکان پر لوٹ مار کررہے تھے کہ فوم کے دکان سے متصل دکان پر موجود جمیل الیکٹرونکس پر بیٹھے ہوئے 22 سالہ عبدالرحمان نے دکان سے باہر نکال کر ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی۔

ملزمان نے چار فائر کیے جن میں سے ایک گولی عبدالرحمان کو منہ پر لگی اور گردن میں پھنس گئی، گولی لگنے کے بعد نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئےمقتول کے دو بھائی اور ایک بہن ہے، مقتول دوسرے نمبر پر تھا۔

Leave a reply