شہباز گل کے بھائی کو 6 اگست تک بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنیکا حکم
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گِل کے لاپتہ بھائی غلام شبیر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج کا عدالتی آرڈر وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل کے مغوی بھائی کو 6 اگست تک بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے، ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس عدالتی آرڈر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تک پہنچانا یقینی بنائے،
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس عدالت نے گزشتہ سماعت پر مغوی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، اسٹیٹ کونسل عبدالرحمن نے کہا کہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق مغوی اُن کی حراست میں نہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی ایس آئی نے رپورٹ دی ہے کہ مغوی اُن کے پاس نہیں، ایم آئی نے وقت مانگا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ پہلے بندہ اٹھانے کیلئے ایس ایچ او کو کہا جاتا تھا،اب حکومت پاکستان خود پالیسی کے مطابق یہ کرتی ہے،اسٹیٹ کونسل صاحب آپ اس عدالت کے جذبات کس کو بتائیں گے؟ اسٹیٹ کونسل عبدالرحمن نے کہا کہ میں چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو خود بتاؤں گا،
اگر ہم سخت آرڈر کریں تو ہم ججز کے خلاف کارروائی شروع ہو جاتی ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ وہ کیا کر لیں گے؟ پھر ہم نے تو انکے ہی خلاف آرڈر کرنے ہیں،انکو ہماری باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑنا اتنی موٹی کھال ہے، عدالتیں اب کیا کر سکتی ہیں؟ ادارے جب کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں نہیں پتہ یہ سب سے خطرناک صورتحال ہوتی ہے، ریاست کہتی ہے کہ ہمیں نہیں پتہ بندہ کہاں ہے لیکن ہم کچھ کرینگے بھی نہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شہباز گِل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں وی لاگز کرتا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ وزارتِ دفاع کی ہمت ہے کہ وہ ان معاملات میں جائے؟ اب اگر ہم سخت آرڈر کریں تو ہم ججز کے خلاف کارروائی شروع ہو جاتی ہے، عبدالرحمن میرے پاس چیمبر میں آنا میں اپنی ڈگری آپکو دکھا دوں گا، اصل ہے، آ جانا میں خود آپکو دکھا دوں گا، آپکو ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، پرانی ہائیکورٹ کی عمارت میں میری ڈگری دیوار پر لگی ہوئی تھی،
آج میں جو آرڈر کروں گا وہ وزیراعظم کے سامنے رکھا جائے،یہ ملک کانام بدنام کر رہے، عدالت
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شہباز گِل نے بتایا ہے کہ ایجنسیوں نے انہیں کہا کہ تمہارا بھائی ہمارے پاس ہے، شہباز گل کو کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں وی لاگز کرنا چھوڑ دو، وجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ دس دن پہلے درخواست دائر ہوئی، حکومت نے اب تک کیا کیا ہے؟ آج میں جو آرڈر کروں گا وہ وزیراعظم کے سامنے رکھا جائے، آئی جی کو کہنا تو بےفائدہ ہے، وزیر بھی کیا کر سکتے ہیں، یہ ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں، عدالتی کارروائی سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو بھی آگاہ کیا جائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وزارت داخلہ کے نمائندے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خرم آغا کو کہیں کہ اس کیس کو سنجیدگی سے دیکھیں،بندہ تو گارنٹی دے کر باہر نکل آئے گا لیکن آپ ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ اور اگر میرے اثاثوں کی تفصیلات چاہئیں تو میں وہ بھی دے دوں گا، عدالت نے کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی
بارش کی کوریج کے لیے پانی میں "گھسنے” والی خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل
نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ
خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم
خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے
تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو
خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟
میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج
خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے