باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے بہادرآباد میں رواں سال کی سب سے بڑی چھ کروڑ کی ڈکیتی ، ایسٹ پولیس نے نوے گھنٹے میں کیس حل کردیا

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا کراچی اور حیدرآباد میں تابڑ توڑ ایکشن ،چھ کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 10 لاکھ کی خطیر رقم برآمد کر لی گئی، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیرشیخ کا کہنا ہے کہ کروڑوں کی چوری میں گھر کا بھیدی ملوث تھا، بلڈر راحیل کے ڈرائیور کی انفارمیشن پر ڈکیتی کی گئی،مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیںملزمان نے ڈکیتی کے بعد آپس میں رقم تقسیم کرلی تھی،ڈرائیور کی جانب سے ساتھیوں کو مکمل تفصیلات فراہم کی گئی،

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیرشیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں تین مقامات پر چھاپے مارے گئے،حیدر آباد میں دو جگہوں پر چھاپے مارے،ملزمان نے چھ کروڑ کی رقم تین ہزار کی پیٹی میں چھپا رکھی تھی،

جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

 گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

پولیس کے مطابق راحیل عبدالغفار نے بہادر آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ وہ ڈیفنس فیز 4 کے رہائشی اور کنسٹرکشن کے کام سے منسلک ہیں۔مدعی کے مطابق گزشتہ رات وہ بہادر آباد میں اپنے دفتر سے رقم لے کر کار میں نکلے تھے کہ ناہید سپر اسٹور کے قریب دوسری کار میں سوار ملزمان نے انہیں روکا، ان کے ساتھ دو موٹر سائیکل پر بھی ملزمان تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بلڈر کو گاڑی سے اتار کر موبائل فون چھین لیا اور پھر گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔راحیل عبدالغفار کے مطابق گاڑی کی ڈگی میں چار کاٹن میں 5 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد رقم اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Shares: