پی ڈی ایم اے کی جانب سے دیئے گئے خیموں میں سے 60 ہزار سے زائد غائب

0
40
سیلاب متاثرین بیمار،ریلیف کیمپس میں مختلف امراض رپورٹ

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں برساتی پانی کے نکاس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

پی ڈی اسکارپ نے عدالت میں کہا کہ نکاسی آب پراجیکٹ کے تحت بحالی پر کام ہو رہا ہے،اس وقت تک 3.8 ملین ڈالر خرچ کر چکے ہیں ،سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیسے کہاں اور کس پراجیکٹ پر خرچ ہوئے ؟ پراجیکٹ ڈائریکٹر سندھ ہائیکورٹ کو مطمئن نہیں کرسکیں ،جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہانی سنائی جا رہی ہے کہ تھر کے تالاب پر پیسے خرچ ہوئے ،جس تالاب پر خرچ کیا گیا وہ کہاں پر ہے ؟

پراجیکٹ ڈائریکٹر نے عدالت میں کہا کہ سندھ حکومت کو سیلاب متاثرین اور جھیلوں کی بحالی کیلئے 2 ارب ڈالر ملے ہیں دو ارب ڈالر متاثرین ،قدرتی گزرگاہوں اور جھیلوں کو بحال کرنے پر خرچ کیے جائیں گے ،عدالت نے ڈی سی گھوٹکی سے سوال کیا کہ آپ نے کتنے متاثرین میں خیمے اور دیگر سامان تقسیم کیا ؟ ڈپٹی کمشنر نے عدالت میں کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے دیئے گئے خیموں میں سے 60 ہزار سے زائد غائب ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ سیلاب متاثرین کو امداد پہچانے میں ناکام ہوچکی ہے،حکومت سندھ عدالت کے احکامات نظر انداز کر رہی ہے،عدالت نے سوال کیا کہ سیلاب متاثرین میں کتنا سامان تقسیم کیا گیا ؟ رپورٹ جمع کروائی جائے کہ اضلاع کو کتنا سامان ملا اور کتنا سامان تقسیم کیا گیا ، اگر رپورٹ میں فرق ہوا تو چاروں ڈپٹی کمشنرز کے خلاف چارج فریم کیا جائے گا ، 15دن میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ رپورٹ جمع کروائیں لوگوں تک سامان کیوں نہیں پہنچا ؟سٹیزن کمیٹیز میں مقامی خواتین کو بھی شامل کیا جائے،اگر کوئی منتخب نمائندہ یا بیوروکریٹ کام میں مداخلت کر رہا ہے ہمیں آگاہ کریں، سول ججز کی رپورٹ کی روشنی میں سامان کی تقسیم منصفانہ نہیں ہوئی ،انتظامیہ رپورٹ جمع کروائے اگر فرق ہوا تو چارج فریم کریں ،

ڈی سی خیر پور نے کہا کہ جتنے لوگوں کا نقصان ہوا اتنے کو سامان نہیں مل سکا ،سکھر انتظامیہ نے کہا کہ 15سے20ہزار خانہ بدوش جو ہائی رسک پاپولیشن ہے انہیں سامان دے چکے ہیں ،جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا کردار انتہائی خراب رہی ہے ،

 پارلیمنٹ کے فیصلے پارلیمنٹ کے اندر ہی ہونے چاہئیں،

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

Leave a reply