فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ 3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے-
باغی ٹی وی : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے مطابق 3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حزب اللہ کا کہنا ہےکہ غزہ کے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس سے اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
حزب اللہ نےسرحدی علاقے میں واقع اسرائیلی ٹھکانوں پر راکٹ حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں راکٹ حملوں سے ہونے والی تباہی دکھائی گئی ہے-
سندھ میں پی ٹی آئی کے 32 رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
دوسری جانب حماس کے سربراہ فلسطینی گروپ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہے حالانکہ غزہ پر مہلک حملہ اور اسرائیل کے علاقوں میں راکٹ فائرنگ جاری ہے،اسماعیل ہنیہ نے اپنے معاون کی طرف سے رائٹرز کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا کہ حماس کے اہلکار اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں” اور گروپ نے قطری ثالثین کو اپنا جواب پہنچا دیا ہے۔
سائفر کیس:عمران خان کی جج تعیناتی اور جیل ٹرائل کے خلاف اپیل پر فیصلہ …
حماس کے عہدیدار عزت الرشق نے منگل کو ایک نشریاتی ادارے کو بتایا کہ مذاکرات غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے کے انتظامات اور یرغمالیوں،قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے ایک عارضی جنگ بندی کے بارے میں تھے متوقع معاہدے میں یرغمال اسرائیلی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی قابض فوج کی جیلوں میں موجود فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی شامل ہے۔








