سندھ میں پی ٹی آئی کے 32 رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسد امان اور ان کے ساتھ 31 دیگر یوسی چیئرمینز شامل ہیں
0
150
ipp tareen

کراچی: جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی نے سندھ میں پی ٹی آئی کی 32 وکٹیں گرا دیں،آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی جونیجو نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اپنی جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

باغی ٹی وی: آئی پی پی کے صوبائی صدرمحمود مولوی کے گھر اہم بیٹھک ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے سندھ کے ارکان نے شرکت کی اور استحکام پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی پی پی میں شامل ہونے والوں میں کے ایم سی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اسد امان اور ان کے ساتھ 31 دیگر یوسی چیئرمینز شامل ہیں مذکورہ یوسی چیئرمنز نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کی حمایت سے انکار کیا تھا اور میئر کے انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث مرتضی وہاب میئرکراچی بن گئے تھے۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

دوسری جانب ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور اور مزمل قریشی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی بہبود کیلئے کام کریں گے، کراچی کی ترقی کیلئےایم کیوایم کو بھی ویلکم کرتےہیں، جبکہ مزمل قریشی کا کہنا تھاکہ ہمیں حق حاصل ہےکہ کسی بھی جماعت میں جائیں، کراچی کےعوام کومعلوم ہےکہ ہمیں کہاں جانا ہے-

ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

Leave a reply