ڈائریکٹر جنرل لیویز مجیب الرحمان قمبرانی کی زیر صدارت بلوچستان کی پہلی لیویز کانفرنس کا انعقاد!!

0
41

کوئٹہ۔ 16 فروری۔ ڈائریکٹر جنرل لیویز مجیب الرحمان قمبرانی کی زیر صدارت بلوچستان کی پہلی لیویز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔کانفرنس میں صوبے کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں لیویز فورس کی تشکیل نو، فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے،انٹیلیجنس ونگ کا قیام، سی پیک ونگ،لیویز فورس میں بہتری کے لیے اصلاحات،فورس کو جدید آلات سے لیس گاڑیوں کی فراہمی، اہلکاروں اور افسران کی ٹریننگ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی لیویز نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات کا تقاضہ ہے کہ لیویز فورس کو بھی دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بناتے ہوئے اسے جدید آلات سے لیس گاڑیوں کی فراہمی،اہلکاروں اور افسران کی ٹریننگ اور اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے فورس کی تشکیل نو کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے زیر انتظام بلوچستان کا وسیع رقبہ آتا ہے جسکی بہتری سے مجموعی طور پر صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کانفرنس میں شریک ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کی بہتر شنوائی کے لیے فورس میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو جاری رکھنے ہوئے ای ایف آئی آر کے اندراج کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ لیویز فورس میں انٹیلیجنس ونگ اور سی پیک ونگ کے قیام کا مقصدعوامی رابطوں کو مزید مضبوط کرتے ہوئے صوبے کی اجتماعی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو ممکن بناتے ہوئے اوئے بلوچستان کی اجتماعی ترقی کے لئے کاوشوں کو جاری رکھنا ہے تاکہ صوبہ دیرپا امن کی جانب درست سمت میں گامزن ہو سکے

Leave a reply