عمران خان حکومت 5 سال پورے کرے گی :پاکستانیوں کی اکثریت متفق

0
39

لاہور:عمران خان حکومت 5 سال پورے کرے گی :پاکستانیوں کی اکثریت متفق،اطلاعات کے مطابق 63 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہےکہ حکومت 5 سال پورےکرے گی

ذرائع کے مطابق عمران خان کی حکومت کے متعلق یہ نتائج عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں سامنے آئے ہیں۔

گیلپ پاکستان نے یہ سروے ملک کے چاروں صوبوں میں ایک ہزار سے زائد افراد سے کیا۔یہ بھی بتاگیا ہے کہ اکثریت کا خیال ہے کہ صرف ایک ایشوہے اوروہ مہنگائی کا ایشو ہے باقی وہ وزیراعظم کے تمام اقدامات پرمطمئن ہیں

اس دوران 63 فیصد افراد کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی جب کہ 17 فیصد کا خیال ہے کہ ایسا نہیں ہوگا اور حکومت مدت پوری کرنے میں ناکام ہوگی۔سروے کے دوران 20 فیصد افراد نے کہا ہےکہ وہ اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہ سکتے۔

Leave a reply