کراچی پر علیحدگی پسندوں کی چڑھائی برداشت نہیں کرینگے : ڈاکٹر سلیم حیدر

0
30

مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کراچی میں بحریہ ٹاؤن پر سندھودیش کے حامی علیحدگی پسندوں کی چڑھائی ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ایماء پر ایک منصوبے کے تحت علیحدگی پسندوں کو کراچی لاکر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرائی جاتی ہے جس کا مقصد کراچی کے عوام کو خوفزدہ کرنا ہے ۔
علیحدگی پسند سندھودیش کے حامی کراچی کی رہائشی آبادی پر سارا دن توڑ پھوڑ کرتے رہے ، آزادانہ طورپر پاکستان کیخلاف نعرے بازی کی جاتی رہی لیکن نہ تو انتظامیہ ، نہ ہی پولیس اور نہ ہی کسی ریاستی ادارے نے اس کا نوٹس لیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک ریاض ایک شخص کا نام ہے لیکن اسے پنجابی کہہ کر پوری قوم کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے جس کی کوئی بھی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دے سکتا، انہوں نے کہاکہ کراچی کے مقامی مہاجروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انتہا ہے ، برسوں سے پیپلزپارٹی کے حکمران مہاجروں کو بے گھر کررہے ہیں ، چائنا کٹنگ اور انکروچمنٹ کے نام پر کراچی اور حیدرآباد کے مہاجروں کے گھروں اور دکانوں کومسمار کیا جارہا ہے لیکن اس پر سب خاموش ہیں ، پیپلزپارٹی جو خود بحریہ ٹاؤن کی خالق ہے اب اپنے ہی علیحدگی پسندوں کے ذریعے اس پر چڑھائی کروائی گئی ، اس میں ہزاروں مہاجر الاٹیز کی سرمایہ کاری ہے جس کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی یہ علیحدگی پسند کراچی کے مختلف علاقوں میں چڑھائی کرکے پاکستان اور بانی پاکستان کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے لیکن ننہ تو ان کو گرفتار کیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جاتا ہے بلکہ انہیں درپردہ ٹرانسپورٹ سے لے کر دیگر سہولیات تک خود حکومت فراہم کرتی ہے اور یہ علیحدگی پسند دراصل پیپلزپارٹی کا قوم پرست ونگ ہے جو ان ہی کی فنڈنگ اور ان ہی کے پیسے پر سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے جزائر کو ڈویلپمنٹ کرنے کا مسئلہ ہو یا کراچی کی تعمیروترقی کا پیپلزپارٹی اور اس کا قوم پرست گروپ فوری متحرک ہوجاتا ہے اور دھمکی آمیز سیاست شروع کردیتا ہے۔

Leave a reply