وزیراعظم کا صحت کےحوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے "صحت مند غذا، تندرستی سدا ” کے نام سے آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی اچھی صحت کا صاف اور صحت مند خوراک سے گہرا تعلق ہے، یہ عوام کا حق ہے کہ انہیں یہ معلوم ہو کہ ان کو فراہم کردہ خوراک میں کیا اجزا شامل کیے گئے ہیں تاکہ وہ بہتر اور شفاف معلومات کی بنا پر اپنی خوراک کا انتخاب کر سکیں۔
عوام کی اچھی صحت کا صاف اور صحت مند خوراک سے گہرا تعلق ہے۔
یہ عوام کا حق ہے کہ انہیں یہ معلوم ہو کہ ان کو فراہم کردہ خوراک میں کیا اجزا شامل کیے گئے ہیں تاکہ وہ بہتر اور شفاف معلومات کی بنا پر اپنی خوراک کا انتخاب کر سکیں۔ میری ہدایت پر "صحت مند غذا ۔تندرستی سدا " مہم کا پورے…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 23, 2023
موسلا دھار بارشیں: حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اپراور لوئرچترال میں بھی ایمرجنسی …
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری ہدایت پر ‘صحت مند غذا، تندرستی سدا’ مہم کا پورے پاکستان میں اجرا کیا جا رہا ہے, اس مہم کے تحت ہر ریسٹورنٹ کھانوں کی مکمل کیلوریز سے صارف کو آگاہ کرے گا, اس کے علاوہ کھانے پینے کی پیک شدہ اشیا پر عالمی ادارہ صحت کی سفارش کردہ تجاویز پر مبنی غذائیت کی مکمل معلومات شائع کی جائیں گی –
بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گر گئی، تین بچوں سمیت 17 افراد …
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ٹرانس فیٹ ایسڈ کو بھی صرف 2 فیصد تک محدود کیا جا رہا ہے تاکہ دل اور دیگر بیماریوں کا سد باب کیا جا سکے۔ اس انتہائی مہم کو میرا سٹریٹجک ریفارمز یونٹ تمام صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر پاکستان بھر میں پھیلا رہا ہے ہمارے ہسپتال ویران اور کھیلوں کے میدان آباد رہنے چاہئے اور یہ مہم ایک صحت مند مستقبل کی نوید ثابت ہوگی-