65 سال سے لڑ رہا ہوں،اس ملک میں انصاف بکتا ہے ،شہری کے کہنے پر چیف جسٹس نے کیا کہا؟

0
42
supreme court

65 سال سے لڑ رہا ہوں،اس ملک میں انصاف بکتا ہے ،شہری کے کہنے پر چیف جسٹس نے کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 87 سالہ ریٹائرڈ ملٹری سپرنٹنڈنٹ کی پنشن ریکوری سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی

چیف جسٹس پاکستان گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار گوہر زمان نے عدالت میں کہا کہ میں 65 سال سے لڑ رہا ہوں،اس ملک میں انصاف بکتا ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کیس کے متعلق قانونی بات کریں،فضول باتیں کیں تو آپ کا کیس فارغ کر دیں گے،

درخواست گزار نے کہا کہ پنشن سے5 ہزارروپے ماہانہ اورمزید پیسے ریکوری کی مد میں کاٹے جاتے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں آپ کی کاٹی گئی پنشن کی ریکوری کریں؟ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ انصاف چاہتا ہوں،ثابت کردیں میں نےایک پیسے کی بھی کرپشن کی جس پرپنشن کاٹی ،

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

اقلیتوں کے مذہبی حقوق کا بل 2020 قائمہ کمیٹی نے کیا مسترد

سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق عملدرآمد کیس کی سماعت،عدالت کا بڑا حکم

سپریم کورٹ میں فراڈ کرنیوالے نے چیف جسٹس کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے، کیا کہا؟

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ٹریبونل نے فیصلہ کیا کہ جو ریکوری ہو چکی اس سے مزید نہ کی جائے،کیا آپ کا معاملہ واپس سروسز ٹریبونل کو بھیج دیں؟ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ معاملہ ٹریبونل کو نہیں بھیجنا،اس ملک میں آئین اور قانون بکتا ہے،یہاں بھیڑیا راج ہے،بوڑھا آدمی ہوں عدالتوں کے چکر نہیں کاٹ سکتا،

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ درخواست گزار گوہر زمان کی آدھی استدعا منظور کرتے ہیں سپریم کورٹ نے مزید تحقیقات کے لیے معاملہ کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس کو بھجوا دیا

سپریم کورٹ نے قتل کے 80 سال کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پر فیصلہ سنا دیا

Leave a reply