وزیرگنج میں دھماکہ 7 افراد جاں بحق
وزیرگنج :وزیرگنج میں دھماکہ 7 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی ریاست یوپی میں ہوئے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں گونڈا ضلع کے وزیر گنج پولیس اسٹیشن کے تحت ٹکڑی گاؤں میں کل آدھی رات کو ہوئے دھماکہ میں ایک گھر کی چھت گرجانے سے ایک ہی کنبے کے سات افراد جاں بحق اور 7 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار مشرا نے بدھ کے روز اس واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ کل رات ٹکڑی گاؤں میں نورالحسن کے گھر میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔اس خوفناک حادثے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ملبے کے نیچے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد ، دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقاتی ٹیم تعینات کردی گئی ہے۔